ذیابیطس کے مرض کے لیے نقصان دہ اشیائے خوردونوش

ذیابیطس کے مرض کے لیے نقصان دہ اشیائے خوردونوش

Read in English

لوگوں بشمول بچوں میں ذیابیطس کے بڑھتے خطرات کی وجہ سے ان کی توجہ کھائی جانے والی خوراک پر مبذول ہو گئی ہے۔ خواہ آپ کو ذیابیطس ہے یا خطرہ ہے یا آپ عرصہ دراز سے اس سے لڑ رہے ہیں تو یہ آپ کی رہنمائی کے لیے ہے کہ کونسی خوراک سے آپ کو ذیابیطس کے خطرناک نتائج کا سامنا ہو گا۔

ذیابیطس ہے کیا؟  

 اس سے پہلے کے کیا نہیں کھانا اس بات کا علم ہونا ضروری ہے کی ذیا بطیس ہے کیا؟

صحت کی خرابی کی وہ حالت ہے جس میں جسم انسولین کے نام کا ہارمون بنانا اور استعمال کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ 

ذیابیطس کی دو اقسام ہیں 

 ٹائپ ١ -  جس میں جسم انسولین پیدا نہیں کرتی۔ بچوں درمیانی عمر اور جوانوں میں ہو سکتی ہے۔

  ٹائپ ٢-   جب جسم انسولین استعمال نہیں کر پاتا یا پیدا نہیں کر پاتا۔

خوراک میں تبدیلی اور ورزش ایسے کام ہیں جنکی مدد سے ذیا بطیس سے بچا جا سکتا ہے ۔یہاں ہم خوارک پر زور ڈالیں گے جن سے پرہیز کرنا چاہیے۔   

ہائیلی پروسیسڈ خوراک

ایسی خوراک جو سفید آٹا چاول اور چینی سے بنی ہی اور اس میں فائبر اور وٹامن اور منرلز نہ ہوں۔ایسی خوراک آسانی سے ہضم کی جاتی ہے اور جسم میں شوگر کی مقدار کو بڑھاتی ہے ایسی خوراک سے پرہیز کرنا چاہیے ۔

میٹھے مشروبات

جیسا کہ سوڈا،لیمو پانی،میٹھی چائے ذیابطیس کا خطرہ بڑھاتی ہیں انسولین کے کام میں بھی دخل دیتی ہیں وزن بھی بڑھاتی ہیں سو ان سو اجتناب بہتر ہے اور پانی کا زیادہ استعمال بہتر ہے میٹھے اور کریم کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ٹرانس اور سیچو ریٹڈ فیٹس

یہ مضر صحت بھی ہیں اور کولیسٹرول کی مقدار بھی بڑھاتے ہیں بیکڈ کھانے اور فرائیڈ کھانے ٹرانس فیٹ رکھتے ہیں جبکہ سیچوریٹڈ فیٹ فل فیٹ دودھ، بٹر چیز اور فیٹ والے کھانے میں پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کو یہ پسند ہیں تو میٹھے کی بجائے میوہ جات کھائیں اور اولیو اور کینولا تیل استعمال کریں ۔ اور بغیر جلد کے گوشت کھانے کی عادت بنائیں ۔

پروسیسڈ اور بڑا چھوٹا گوشت

ان میں بھی نائٹریٹ اور سوڈیم کی ذیادہ مقدار ذیابیطس کا سبب بنتی ہے ۔

2011 میں امریکی نیوٹریشن جرنل کی ریسرچ کے مطابق 3اونز سرخ گوشت روزانہ کی بنیاد کے استعمال سے ذیابطیس کے 19% خطرات لاحق ہو جاتے ہیں ۔اپنی خوراک میں سبزی کا زیادہ استعمال کریں چھلکے کے ساتھ داناجات کا استعمال اور سبزی اور پھل کا زیادہ استعمال بھی فائدہ مند ہے۔ ورزش بھی جسم میں انسولین کو متوازن رکھتی ہے اور وزن کو بھی قابو میں رکھتی ہے۔ اور جسم کو مزید طاقت بخشتی ہے جو کے جسمانی صحت کے لیے بہت اچھی بات ہے

Recommended Packages

Farah Jassawalla

Farah Jassawalla is a graduate of the Lahore School of Economics. She is also a writer, and healthcare enthusiast, having closely observed case studies while working with Lahore's thriving general physicians at their clinics.