انزائیٹی ڈس آرڈر بے چینی کی نفسیاتی بیماری سے کیا مراد ہے؟ اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟

انزائیٹی ڈس آرڈر بے چینی کی نفسیاتی بیماری سے کیا مراد ہے؟ اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟


Read in English

مستقل طور پر ڈر اور پریشانی کے شکار لوگوں کو اپنے شکنجے میں بآسانی پھنسانے والی یہ بیماری خاصی خطرناک ہے۔ اس نفسیاتی بیماری کی 3 اقسام ہیں جن میں پینک ڈس آرڈر، جینرلائزڈ انزائیٹی ڈس آرڈر اور فوبیازفوبیاز شامل ہیں۔ کبھی کبھار بے تابی اور بے چینی کا شکار ہونا تو ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہے لیکن اگر یہ علامات 6 ماہ یا ذیادہ عرصے تک موجود رہیں تو اسے انزائیٹی ڈس آرڈر بیچینی کہیں گے۔ روزمرہ کے تمام کام جیسا کہ سکول، دفتر اور گھریلو زندگی پر اس چیز کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 

جینرلائزڈ انزائیٹی ڈس آرڈر میں انسان مستقل طور پر بلا تعطل اپنے زندگی کے مختلف معاملات مثلا" صحت،رشتہ داری اور بزنس وغیرہ کے بارے میں انتہائی فکرمند،پریشان اور ڈرا ہوا رہتا ہے۔

لیکن ان ساری علامات کی روزانہ موجودگی اس مرض کی تشخیص کا ایک اہم پہلو ہے۔ بے قراری، نیند نہ آنا، غصہ، بےچینی، کسی بھی کام کو غور سے نہ کر پانا، پٹھوں کا کھچاوء اور مسلسل پریشان رہنا اس بیماری کی چیدہ چیدہ علامات ہیں۔ 

پینک ڈس آرڈر سے مراد ایک دم ہنگامی طور پر شروع ہونے والا بے انتہا خوف جو کہ جسم کو بہت جلد اپنی گرفت میں لے لیتا ہے اور اس کے نتیجے میں ہمارے جسم پر مندرجہ ذیل اثرات مرتب ہوتے ہیں: 

*جسمانی کپکپاہٹ

*پسینے سے شرابور جسم

*تیزی سے بڑھتی ہوئی دل کی دھڑکن

*اکھڑتا ہوا سانس جس سے آکسیجن کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے 

*ایک اداسی کی شدید لہر۔

یہ حالت ایک خاص قسم کی جسمانی و ذہنی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے جو کہ ہر انسان کے لئے مختلف ہو سکتی ہے۔ اور اس مرض میں مبتلا لوگوں کو ان چیزوں کا علم ہونا بے حد ضروری ہے۔ 

انزائیٹی ڈس آرڈرز کی تیسری بڑی قسم جسے فوبیا کہتے ہیں مزید کئی اقسام کے ہو سکتے ہیں مثلا" کسی کے دور چلے جانے کا ڈرسیپریشن، کسی خاص چیز کا خوف اور معاشرتی فوبیا

کسی کے دور چلے جانے کا خوف سیپریشن بچوں اور بڑوں دونوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس میں انسان یہ خیال کرنے لگتا ہے کہ ایک خاص انسان کے دور جانے سے اسے کوئی نقصان پہنچا دے گا۔ ایک مخصوص چیز کا ڈر۔اس میں انسان کسی خاص چیز مثلا" ڈرایونگ، اونچائی، خون، جہاز کا سفر، انجیکشن، سانپ یا مکڑیوں سے بے انتہا خوف کھانے لگتا ہے۔اسی طرح سوشل فوبیا میں انسان ذیادہ لوگوں کی موجودگی سے خوفزدہ ہو کر کچھ بھی کرنے سے گریز کرنے لگتا ہے۔

انزائیٹی ڈس آرڈرز ترجیحی طور پر شرمیلے بچوں اور ان بچوں یا بڑوں کو جنہیں کوئی دماغی چوٹ لگی ہو  انکو متاثر کرتے ہیں۔ یا یہ بعض ادویات یا امراض جیسا کہ ٹہائرواڈ کا نتیجہ میں بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ 

ان ڈس آرڈرز کا علاج بیماری کی قسم کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ لیکن عموما" ان امراض کے علاج کے دو پہلو ہیں 

١. ۔سائیکوتھراپی جس میں انسان سے گفت و شنید کے ذریعے اس کی سوچ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

٢. ۔دوا کے ذریعے علاج جس میں اینٹی ڈیپریسنٹس اور اینٹی انزائیٹی ادویات شامل ہیں ۔ 

اس ہفتے ہم لوگ ڈپریشن اور دوسرے نفسیاتی مسائل جو کہ بہت سے لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں ان کے بارے میں تفصیل سے بات کریں گے لہذا تسلسل کے ساتھ ہمارے آرٹیکل پڑھتے رہئے۔ اور اگر آپ بھی ایسے کسی مرض کا شکار ہیں تو ابھی ہمارے شفا فار یو  کی ڈاکٹرز کی ٹیم سے رابطہ کریں۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.