تعطیلات کے اختتام پر سکول میں دوبارہ واپسی پہ والدین کو چند مشورے

تعطیلات کے اختتام پر سکول میں دوبارہ واپسی پہ والدین کو چند مشورے

 

Read in English

سکول کا دوبارہ شروع ہونا وہ بہترین وقت ہے جب ہم چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنے بچوں کو بہت سی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔ 

 

١. ایک چیک اپ کے کیلئے وقت نکالیں

سکول شروع ہونے سے قبل اپنے بچوں کا ایک تفصیلی معائنہ کروائیں اور اپنے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں ضرور دریافت کریں کہ کیا آپ کو سارے ٹیکے وقت پر لگائے جا چکے ہیں یا نہیں؟ 

 

٢. پھلوں اور سبزیوں کا ذیادہ استعمال

پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ہمارے جسم میں اینٹی آکسیڈینٹس اور وٹامن سی کی مناسب مقدار برقرار رکھتا ہے۔

یو۔اس۔ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کے مطابق ہر روز کم از کم پھلوں اور سبزیوں کی 13-9 سرونگ استعمال کرنی چاہئے۔ 

 

٣. ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ

اپنی فیملی کے ساتھ ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بار بار دہرائیں۔ 

~دھوتے ہوئے پہلے ہاتھ گیلے کریں، صابن لگائیں، رگڑیں، دھوئیں اور پھر خشک کریں۔ 

~ہاتھوں کو صابن کے ساتھ کم ازکم 20 سیکنڈ تک ملیں۔ ملتے ہوئے اے بی سی یا ھیپی برتھ ڈے بولنے سے 20 سیکنڈ آرام سے گزر جائیں گے۔

 

٤. ایک بہترین روٹین اپنائیں

اپنے نیند کو پورا کریں۔

روزانہ کی ایک روٹین سیٹ کریں جس میں آپ روزانہ ایک ہی وقت سوئیں اور اٹھیں تاکہ آپ کی انرجی خاصی برقرار رہے۔ 

 

٥. ورزش

~ساری فیملی ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائے اس سے نہ صرف انسان توانا رہتا ہے بلکہ نیند بھی بہت بہتر ہو جاتی ہے۔ 

~روزانہ تیز تیز پیدل چلنے یا سائیکل چلانے کو بھی اپنی عادت بنائیں۔ یہ بھی ورزش کا ایک کارگر طریقہ ہے۔ 

 

اپنی فیملی کو اور اپنے پیاروں کو اس روٹین کو اپنا کر بہت سی بیماریوں سے نجات دلائیں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.