رعشہ کی بیماری کی مکمل تفصیل

رعشہ کی بیماری کی مکمل تفصیل

 

Read in English

رعشہ کی کمزور کر دینے والی بیماری ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کو برے طریقے سے متاثر کرتی ہے۔ یہ ہمارے دماغ کے خلیے-جنہیں نیورون کہتے ہیں-کی توڑپھوڑ کی وجہ سے ہوتی ہے۔ علامات میں ہاتھوں کی کپکپاہٹ' جسم کی حرکات کی صلاحیت میں حد درجہ کمی' بولنے اور لکھنے کی صلاحیت میں کمی قابل ذکر ہیں۔ چلنا پھرنا' لکھنا اور روز مرہ زندگی کے بقیا کام آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتے ہیں۔ نیورون کی خرابی کی وجہ سے ایک اہم کمپاؤنڈ جسے ڈوپامین کہتے ہیں کی کمی واقع ہو جاتی ہے جو ان علامات کا باعث بنتی ہے۔ آہستہ آہستہ یہ کمپاؤنڈ اس قدر کم ہو جاتا ہے کہ روز مرہ زندگی کے تقریبا سارے کام ہی مشکل ہو جاتے ہیں۔ 

جینیاتی عناصر کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی جیسا کہ کیڑے مار ادویات بھی اس مرض کی وجہ بن سکتی ہے۔ درمیانی عمر کے افراد اور بڑھاپے میں اور مردوں میں یہ بیماری ہونے کے مزید خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ بیماری عورتوں کو کم متاثر کرتی ہے۔ اس کے دیرینہ اثرات میں سوچنے کی صلاحیت میں کمی' نگلنے اور کھانے میں دشواری' تھکاوٹ اور توازن برقرار رکھنے میں انتہائی مشکل شامل ہیں۔ تاحال اس کا علاج نا ممکن ہے لیکن علامات کو قابو میں رکھنے کیلئے ادویات موجود ہیں۔ 

مزید جاننے کیلئے کل کے شمارے کا انتظار کریں۔ ان علامات کو ڈاکٹر سے تفصیلی طور پر ڈسکسس کرنے کیلئے رابطہ کریں شفا فار یو سے۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.