Achalasia - A Comprehensive Review on Disease of Unknown Cause

Achalasia - A Comprehensive Review on Disease of Unknown Cause

اسلام علیکم! میرا نام ڈاکٹر طیّب سعید اختر ہے اور میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں بطور ماہرِ امراضِ معدہ وجِگر اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہوں! آج ہم بات achalasia کی بیماری کے بارے میں بات کریں گے. 

ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ہر ایک لاکھ میں سے ایک شخص achalasia کے مرض میں مبتلا ہے. اس بیماری میں خوراک کی نالی کی حرکت خراب ہو جاتی ہے اور مریض کھانا یا پانی پینا نگلنے کی کوشش کرتا ہے تو خوراک کی نالی کے نیچے حصے کے relax نہ ہونے کی وجہ سے کھانا معدہ تک نہیں پہنچ پاتا اور خوراک کی نالی میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے جو بلا آخر متلی کی صورت میں باہر آ جاتا ہے. 

اس مرض میں مبتلا مریض عموماً کھانا اور پانی کے پھںسنے کی شکایت کرتے ہیں. اس کے علاوہ الٹی متلی، خوراک کا واپس آنا اور وزن میں کمی achalasia کی علامات میں شامل ہیں.

ان مریضوں کی خوراک کی نالی کا معا ئنہ یعنی endoscopy اکثر نارمل ہوتی ہے اور بظاہر خوراک کی نالی میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی. 

Achalasia کی تسخیص کے لئے بہترین ٹیسٹ high resolution manometry ہے لیکن اس ٹیسٹ کی دستیانی با آسانی ممکن نہیں ہوتی. اس ٹیسٹ میں مریض کے ناک کے ذریعے ایک خاص اعلٰی معدہ میں اتارا جاتا ہے اور مریض کو پانی اور جوس وغیرہ پلایا جاتا ہے اور اس اعلٰے کی مدد سے خوراک کی نالی کے پریشر جانچے جاتے ہیں. 

اگر achalasia کی بروقت تشخیص ہوجاۓ تو اسپیشلائزڈ سینٹرز میں اس کا بہترین علاج موجود ہے یہاں تک کہ آپریشن کے بغیر endoscopy کی مدد سے بھی ان مریضوں کا با خوبی علاج کیا جا سکتا ہے- 

 

Shifa4U دیگر پچیدہ امراض کی طرح اس مرض میں مبتلا مریضوں کو نہ صرف رہنمائی فراہم کرتا ہے بلکہ hrm جیسے ٹیسٹوں تک رسائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس مرض کے ماہر ڈاکٹرز سے اپائنٹمنٹ میں بھی مدد فراہم کرتا ہے. اس کے علاوہ پچیدہ امراض میں مبتلا لوگ Shifa4U کے Second Opinion Clinics کے ذریعے بیرون ملک مقیم اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی راۓ بھی حاصل کر سکتے ہیں. شکریہ

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.