ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کے بارے میں مفید معلومات

ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کے بارے میں مفید معلومات

 

Read in English

ہیپاٹائٹس ایک تیزی سے بڑھنے والا مرض ہے لہذا اس کے بارے میں جاننا بہت اہم ہے۔ ہیپاٹائٹس، جو کہ ایک وائرس کی وجہ سے پھیلتا ہے، جگر کی سوزش کا باعث بنتا ہے۔ یہ ہمارے جسم میں 'فلٹر' کی حیثیت رکھتا ہے۔ وائرس کے ساتھ ساتھ یہ الکوہل' کچھ ادویات اور چند امراض کی وجہ سے بھی وقوع پذیر ہوتا ہے۔ جگر عام حالات میں ہمارے خون سے ٹوکسینز کو چھلنی کی طرح چھان لیتا ہے لیکن ہیپاٹائٹس میں یہ اہم کام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ اس کی 5 اقسام ہیں: 

 

 ہیپاٹائٹس اے

~پھیلاؤ: ہمارے فضلا سے آلودہ پانی اور خوراک اور آس پڑوس میں اس بیماری کی موجودگی اور سیکس اس کے پھیلاؤ کا اہم ذریعہ ہیں۔ 

~علامات: بخار، تھکاوٹ، کمزوری، آنکھوں اور جلد کا پیلا پن، متلی اور قے آنا اور پوٹیاں لگ جانا شامل ہیں۔ 

~تشخیص: بلڈ ٹیسٹ۔ 

~علاج: علامت کو مدنظر رکھتے ہوئے ادویات کا استعمال، پانی کا کثرت سے استعمال اور آرام کرنا نہایت ضروری ہیں۔ 

 

ہیپاٹائٹس  بی

~پھیلاؤ: خون، منی اور دوسرے جسمانی مادے جیسا کہ تھوک وغیرہ

مثال کے طور پر سیکس کرنا، پہلے سے استعمال شدہ سوئیاں اور ٹیکے استعمال کرنا، پیدائش کے دوران ان چند کاموں میں سے ہیں جو اس کے پھیلاؤ کا اہم ذریعہ ہیں۔ 

~علامات: مندرجہ بالا ہیپاٹائٹس اے کی علامات ملاحظہ کریں۔ 

~تشخیص: بلڈ ٹیسٹ۔ 

~علاج: آرام کرنا، صاف پانی کا بے دریغ استعمال، علاماتی علاج۔ علاوہ ازیں اگر یہ مسئلہ کافی دیرپا ہو جائے تو اس کے لئے ادویات بھی موجود ہیں۔ 

 

ہیپاٹائٹس سی

~پھیلاؤ: بذریعہ خون جیسا کہ استعمال شدہ انجیکشن اور سرنجز کا دوبارہ استعمال، ہیلتھ کے شعبے سے متعلق لوگوں میں سوئی کا چبھ جانا اور ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا حاملہ خاتون کے ہاں پیدائش شامل ہیں۔ 

~علامات: ہیپاٹائٹس اے کی علامات دوبارہ ملاحظہ فرمائیں۔ 

~تشخیص: بلڈ ٹیسٹ۔

~علاج: آرام کرنا، پانی کا کثرت سے استعمال اور علاماتی علاج۔ 

دیرپا مرض کی صورت میں ادویات کا سہارا بھی لیا جاتا ہے۔ 

علاج کے بغیر کئی مہلک قسم کے امراض کا امکان بڑھ جاتا ہے جن میں کینسر، جگر کا فیل ہو جانا اور انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ 

 

ہیپاٹائٹس  ڈی

~پھیلاؤ: بذریعہ خون۔ 

یہ صرف ہیپاٹائٹس بی کے مرض کے شکار افراد کو اپنی زد میں لے سکتا ہے۔

مثال کے طور پر دوران پیدائش بچے میں منتقلی، استعمال شدہ انجیکشن اور سرنجز کا دوبارہ استعمال اور ہیلتھ کے شعبے سے متعلق لوگوں میں سوئی کا چبھ جانا  اس کئ پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں۔ 

~علامات: پیٹ میں درد، تھکاوٹ، آنکھوں اور جلد کا پیلا پن۔ 

~تشخیص: بلڈ ٹیسٹ۔ 

~علاج: تاحال کوئی بھی علاج تصدیق شدہ نہیں ہے محض علامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ 

 

ہیپاٹائٹس  ای

~پھیلاؤ: انسانی فضلا سے آلودہ پانی اور خوراک کا استعمال۔ 

~علامات: بالکل ہیپاٹائٹس اے والی 

~تشخیص: بلڈ ٹیسٹ۔ 

~علاج: آرام، پانی کا کثرت سے استعمال اور علاماتی علاج۔ 

 

احتیاطی تدابیر پر کل کے شمارے میں تفصیل سے بات کی جائے گی لہذا ہمارے ساتھ رابطے میں رہیں۔ اور اگر آپ میں سے یا آپکے خاندان کے افراد میں کوئی اس طرح کے مسائل میں مبتلا ہے تو آج ہی شفا فار یو کی ٹیم سے رابطہ کریں۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.