کیا انڈے کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھاتے ہیں

کیا انڈے کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھاتے ہیں

 

Read in English

صدیوں سے زیر بحث رہنے والا یہ موضوع آج بھی اسی طرح زبان زد عام ہے کہ انڈے صحت کیلئے فائدہ مند ہیں یا نہیں؟ آئیے جانتے ہیں

ایف۔ڈی۔اے کے مطابق ایک شخص ایک دن میں 100 سے 300 ملی گرام کولیسٹرول استعمال کر سکتا ہے۔ کولیسٹرول ہمارے خون میں موجود ہوتا ہے اور سیلز بنانے میں مدد دیتا ہے۔کولیسٹرول ایک خاص مقدار  تک تو ہمارے لئے فائدہ مند ہے لیکن اس کی ذیادتی دل کی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے جن میں بلڈ پریشر، دل کا دورہ اور سٹروک قابل ذکر ہیں۔ کولیسٹرول ایک لیس دار شے ہے جو خون کی نالیوں کے ساتھ اگر ذیادہ مقدار میں ہو تو جڑنے لگتا ہے اور ان کا بور کم ہو جاتا ہے جو بڑھتے بڑھتے نالیوں کو مکمل طور پر بند کر دیتا ہے۔ 

ایک انڈے میں امریکا ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کے مطابق 180 ملی گرام کولیسٹرول ہوتا ہے جو کہ روزانہ کی مقدار کا آدھا ہے۔ تاہم صرف انڈے ہی کولیسٹرول کی ذیادتی کی ایک وجہ نہیں بلکہ انڈوں کے ساتھ استعمال کی جانے والی چکنائی سے بھرپور اشیاء جیسا کہ ساسیجز اور بیکن ذیادہ نقصان کا باعث بنتی ہیں کیونکہ ان میں ٹرانس فیٹس کی مقدار کافی ذیادہ ہوتی ہے۔ میو کلینک کے مطابق صرف انڈے استعمال کرنے سے دل کے امراض کا امکان نہیں بڑھتا جب تک بہت ذیادہ نہ کھائے جائیں۔ لیکن اگر آپ پھر بھی کسی قسم کے شک میں مبتلا ہیں تو انڈے کی زردی کھانے سے گریز کریں کیونکہ سارا کولیسٹرول اسی میں موجود ہوتا ہے۔

قصہ مختصر یہ کہ اعتدال میں رہتے ہوئے انڈے صحت کیلئے بہتر ہیں۔ اور اعتدال ہی وہ عنصر ہے جو ہمیں بہت سی بیماریوں سے بھی نجات دلا سکتا ہے۔ اپنے خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار معلوم کرنے کیلئے آج ہی شفا فار یو کی لیبز آرڈر کریں۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.