کیا انرجی ڈرنکس ہمارے لئے نقصان دہ ہیں؟

کیا انرجی ڈرنکس ہمارے لئے نقصان دہ ہیں؟

 

Read in English

عمر کے ہر حصے میں برابر مقبولیت رکھنے والی یہ انرجی ڈرنکس گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید شہرت پا رہی ہیں۔ ان کو نہ صرف ہمارے جسم اور دماغ کو چست رکھنے بلکہ اس میں موجود وٹامن بی کمپلکس کی وجہ سے ہماری صحت کیلئے بھی فائدہ مند کہا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم لوگ ان انرجی ڈرنکس کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں؟ آج کا آرٹیکل اسی موضوع پر روشنی ڈالے گا۔ 

ریڈبل، مونسٹر اور روک سٹار جیسی بہت سی انرجی ڈرنکس میں موجود کچھ اجزاء انسان کو فی الفور  انرجی مہیا کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں جن میں کیفین, شوگر, گوارانہ, ٹرین اور گگسینگ  سرفہرست ہیں- ایک تھکے ہارے اور محنت کش زندگی گزارتے ہوئے انسان کو بلا تاخیر انرجی کی فراہمی ان ڈرنکس کا خاصہ ہے۔ لیکن مارکیٹ میں موجود ذیادہ تر انرجی ڈرنکس میں کیفین کی اصل مقدار درج شدہ مقدار سے کہیں ذیادہ ہوتی ہے جو کہ ہمارا جسم بآسانی توڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا جس کے باعث یہ زائد مقدار جسم میں جمع ہو کر نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں ان میں موجود وٹامن بی کمپلکس کی مقدار بھی آٹے میں نمک کے برابر ہوتی ہے جس سے جسم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔ وٹامن بی کمپلکس کی حسب ضرورت مقدار ہمیں مناسب خوراک سے ہی مل سکتی ہے ۔

لہذا انرجی ڈرنکس کو بطور خاص انرجی حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ نیز یہ انرجی ڈرنکس ہمارے دل کی دھڑکن کی رفتار اور بلڈ پریشر کو خطرناک حد تک بڑھا دیتی ہیں جو کہ اچانک دل کی موت کا سبب بن سکتی ہے۔ اس پر طرہ یہ ہے کہ اس میں موجود شوگر کی بے دریغ مقدار ذیابیطس کے مریضوں کے لئیے بھی بہت نقصان دہ ہے۔ سی بی ایچ ایس قیو کی رپورٹ کے مطابق انرجی ڈرنکس کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہیلتھ ایمرجنسیز کی تعداد 2007 سے 2011 تک دگنی ہو چکی ہیں۔ یہ تمام چیزیں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ یہ کس قدر مضر صحت ہیں۔ 

لہذا انرجی ڈرنکس کو اعتدال پسندی میں رہتے ہوئے ہی استعمال کیا جانا چاہئے ۔ اور انرجی ڈرنکس کو اگر الکاھل کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ الکوہل کے میٹابولزم کو اس انداز سے متاثر کرتی ہیں کہ الکوہل کی سابقہ استعمال کی جانے والی مقدار جسم میں وہ اثرات مرتب نہیں کر پاتی جو نتیجتا" الکوہل کی ذیادتی کا باعث بنتا ہے۔ لہذا ان انرجی ڈرنکس کو ہمیں دوسرے کم نقصان دہ متبادل مشروبات جیسا کہ کافی کا ایک کپ، لیموں ملا گرم پانی یا چائے سے بدل لینا چاہیے۔  

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.