کیا آلو واقعی موٹاپے کا سبب بنتے ہیں؟

کیا آلو واقعی موٹاپے کا سبب بنتے ہیں؟

 

آج کی دنیا میں جہاں ہر دوسرا فرد وزن کم کرنے یا خود کو فٹ رکھنے کی جدوجہد میں مصروف ہے، وہاں آلو کو اکثر "وزن بڑھانے والی خوراک" کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ diet پر جاتے ہی سب سے پہلے آلو کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن کیا یہ سچ ہے کہ آلو موٹاپے کی جڑ ہے؟ کیا آلو وزن بڑھاتا ہے یا یہ صرف ایک غلط فہمی ہے؟ اس مضمون میں ہم سائنسی بنیادوں اور غذائی حقائق کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ آلو کا موٹاپے سے کیا تعلق ہے۔ 

 آلو کی غذائی ساخت:

▪︎ آلو کو "Carbohydrate-rich food" سے بھرپور غذا سمجھا جاتا ہے۔

 ▪︎ایک درمیانے سائز کے اُبلے ہوئے آلو میں تقریباً 160 calories، 4 گرام fiber، 4 گرام protein، اور بہت کم چکنائی (Fat) پائی جاتی ہے۔

 ▪︎اس میں وٹامن سی، وٹامن B6، potasium، Magnesium اور iron بھی موجود ہوتے ہیں۔

▪︎ یہ تمام اجزاء جسم کی بنیادی توانائی، دماغی کارکردگی، دل کی صحت اور عضلاتی نظام کے لیے ضروری ہیں۔ لہٰذا آلو کو مکمل طور پر غیر صحت بخش یا وزن بڑھانے والی خوراک کہنا مناسب نہیں۔

 آلو خود موٹاپے کا سبب نہیں بنتا طریقہ کار اہم ہے:

▪︎ آلو موٹاپے کی وجہ اس وقت بنتا ہے جب اسے غلط طریقے سے تیار کیا جائے جیسے:

▪︎ گہرے تیل میں فرائی کرنا (فرنچ فرائز، snacks، چپس)

▪︎ زیادہ گھی یا مکھن میں پکا کر کھانا

▪︎ مایونیز، پنیر، یا fast food کے ساتھ کھانا

▪︎ چاول، روٹی یا دیگر carbohydrates کے ساتھ آلو کا زیادہ استعمال

جب آلو کو ان طریقوں سے کھایا جاتا ہے، تو یہ اضافی caloried اور غیر ضروری چکنائی جسم میں داخل کرتا ہے، جس سے وزن بڑھ سکتا ہے۔ درحقیقت، آلو بذاتِ خود کم calories، بغیر چکنائی والی قدرتی غذا ہے۔

 وزن کم کرنے والوں کے لیے آلو کا درست استعمال:

▪︎ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آلو کو غذا میں اس طرح شامل کریں:

▪︎ اُبلا ہوا آلو استعمال کریں جو بغیر نمک، گھی یا مصالحوں کے ہو۔

▪︎ آلو کے ساتھ تازہ سبزیاں شامل کریں تاکہ fiber کی مقدار بڑھے۔

▪︎ آلو کو چھلکے کے ساتھ کھائیں کیونکہ چھلکے میں fiber اور غذائی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں۔

▪︎ رات کے بجائے دن میں آلو کھائیں تاکہ دن بھر میں جسم اسے توانائی کے طور پر استعمال کرے۔

▪︎ آلو کو روزانہ کے بجائے ہفتے میں 2-3 بار مناسب مقدار میں کھایا جا سکتا ہے۔

  آلو کے وہ فائدے جو اکثر نظر انداز ہو جاتے ہیں:

▪︎ فوری توانائی کا ذریعہ: آلو جلدی ہضم ہو کر جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

▪︎ دل کے لیے مفید: اس میں potasium موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

▪︎ بہتر ہاضم: fiber  کی موجودگی آنتوں کو صاف رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

▪︎ جلد اور بالوں کے لیے مفید: وٹامن C اور B6 جلد کی چمک اور بالوں کی مضبوطی میں مددگار ہیں۔

 آلو ایک غذائیت سے بھرپور اور قدرتی خوراک ہے جو درست طریقے سے استعمال کی جائے تو موٹاپے کا سبب نہیں بنتی۔ آلو کا وزن بڑھانے میں کردار تب ہی ہوتا ہے جب اسے غلط طریقے سے، زیادہ مقدار میں اور غیر متوازن خوراک کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ آلو کو مکمل طور پر چھوڑنے کی ضرورت نہیں، بلکہ اسے اعتدال اور صحت مند طریقے سے کھانے کی عادت بنائیں۔

 

 

 

Recommended Packages

Sara Ali

Sara Ali