کیا آپ گردن میں درد سے پریشان ہیں؟ آئیے اس کا حل ڈھونڈیں!

کیا آپ گردن میں درد سے پریشان ہیں؟ آئیے اس کا حل ڈھونڈیں!

Read In English

ہماری گردن اور کمر چھوٹے چھوٹے مہروں سے ملکر بنی ہے جو کہ ریڑھ کی ہڈی کی شکل میں ہمیں نظر آتے ہیں۔ گردن میں درد کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں اور یہ ایک بہت عام مسئلہ ہے۔ ہم میں سے ذیادہ تر افراد اس کا کسی نہ کسی موقع پر شکار ہو سکتے ہیں۔ کچھ وجوہات مندرجہ ذیل ہیں: 

●سٹریس اور پریشانی 

●سوتے ہوئے گردن کی غلط پوزیشن 

●غلط پوسچر 

●تھکاوٹ یا پٹھوں میں کھچاوء 

●میننجائٹس 

○اس مرض میں دماغ اور حرام مغز کے ارد گرد موجود جھلی میں انفلیمیشن یا سوزش ہو جاتی ہے اور شدید سر درد، بخار اور گردن میں شدید اکڑاہٹ جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ 

●ہارٹ اٹیک 

○دل کا دورہ بھی اس درد کے ساتھ نمودار ہو سکتا ہے مگر اس کے ساتھ مزید علامات جیسا کہ پسینہ آنا، قے، متلی سانس میں دشواری اور جبڑے میں درد بھی شامل ہے۔ 

مندرجہ ذیل گردن میں درد کی غیر معمولی وجوہات ہیں: 

●فریکچر 

●ٹیومر

●انفیکشن 

●انفلیمیشن- مثال کے طور پر انکائلوزنگ سپونڈیلائٹس

علامات: 

گردن میں مسئلے کی عام علامات یہ ہیں: 

●درد اور کھچاوء: اس قسم کا درد سر کو ایک پوزیشن میں ذیادہ دیر رکھنے سے بڑھ جاتا ہے۔

●گردن کا سن ہو جانا یا اندر سوئیاں چبھنا: یہ کسی نرو پر پریشر پڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ بازو تک محسوس ہو سکتا ہے۔ 

●کلکنگ کی آواز آنا یا شور محسوس ہونا: اس آواز کو میڈیکل کی اصطلاح میں کریپیٹس کہا جاتا ہے اور یہ پٹھوں اور ہڈیوں کے ایک دوسرے کے اوپر رگڑ کھانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اور یہ علامت ذیادہ تر رات کے وقت دیکھنے کو ملتی ہے۔ 

●چکر آنا اور بے حوش ہو جانا: ورٹیبرل آرٹریز پر پریشر کی وجہ سے انسان بے حوش بھی ہو سکتا ہے اور چکر بھی آنے لگتے ہیں۔ 

●پٹھوں میں کھچاوء: یہ احساس مسلز میں اکڑاہٹ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ 

گھر بیٹھے ہی اپنی گردن کا علاج کریں

عام طور پر گردن میں درد کسی سنگین مسئلے کی وجہ سے نہیں ہوتا اور عموما یہ 4 سے 6 ہفتے کے دوران بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔ مندرجہ اکسرسائیزز مددگار ثابت ہو سکتی ہیں: 

●نیک ٹرن: 

اپنے سر کو ایک جانب موڑیں حتی کہ مسلز میں تناو محسوس ہونے لگے اور 5 سیکنڈز تک اسی حالت میں رہیں اور پھر یہی عمل دوسری جانب بھی دہرائیں۔

●نیک ٹلٹ ڈاون: 

اپنی گردن کو آرام سے اپنی چھاتی کی طرف موڑیں اور اسی حالت میں کچھ لمحے رہنے دیں اور اسی عمل کو کئی بار دہرائیں۔ 

●نیک ٹلٹ: 

اپنے سر کو ایک کندھے کی طر جھکائیں حتی کہ اس میں کھچاوء محسوس ہونے لگے اور سر کو 5 سیکنڈز تک اسی حالت میں رکھیں اور پھر یہی عمل دوسری طرف دہرائیں۔

●نیک سٹریچ: 

اپنی تھوڑی کو پیچھے کی جانب دھکیل کر اپنے مسلز میں تناو پیدا کریں اور 5 سیکنڈ تک اسی حالت میں رہیں اور اس عمل کو 5 مرتبہ دہرائیں۔ 

گردن میں اکڑاہٹ کا علاج: 

●گرمائش یا برف کی ٹکور کریں: 

20 منٹ تک برف کی ٹکور کافی حد تک انفلیمیشن میں کمی لا سکتی ہے۔ اسی طرح گرم پانی سے نہانے کے بعد بھی سکون محسوس ہوتا ہے۔ 

●مساج کروائیں: 

کسی ماہر سے مساج بھی کافی آرام دہ ہو سکتا ہے۔ 

●او۔ٹی۔سی ادویات استعمال کریں۔

●آکیوپنکچر: 

اس عمل میں ہمارے مسلز کے مختلف پریشر پوائنٹس میں باریک باریک سوئیاں چھبوئی جاتی ہیں جس سے انسان کافی حد تک فرق محسوس کرتا ہے۔ 

●کائیروپریکٹک کئیر: 

یہ مسلز اور جوڑوں کا مخصوص طریقے سے علاج کر سکتے ہیں مگر اس سے قبل ڈاکٹر سے مشاورت لازمی ہے۔ 

●سٹریس کم کریں: 

سٹریس کی وجہ سے بھی گردن میں کھچاوء پیدا ہو جاتا ہے لہذا ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں جس سے آپکی ٹینشن کم ہو جائے۔ 

●اپنے سونے کے ماحول کو بہتر بنائیں: 

○اچھے میٹریس کا انتخاب کریں 

○کروٹ لے کر یا کمر اوپر کر کے سوئیں

○گردن کے لیے مخصوص تکیہ استعمال کریں 

○سونے سے پہلے اپنے جسم کو ریلیکس کریں 

عموما گردن کا درد انہی طریقوں سے ٹھیک ہو جاتا ہے مگر اس میں تاخیر کی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشاورت کریں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.