آکیوپنکچر کے فوائد

آکیوپنکچر کے فوائد

 
آکیوپنکچر چائنہ میں جنم لینے والا ایک بہت پرانا طرز علاج ہے جو آج کل پوری دنیا میں مقبولیت اختیار چکا ہے۔ تقریبا 7 فیصد امریکی اور پوری دنیا میں لگ بھگ 5 فیصد لوگ اس طرز علاج سے مستفید ہوتے ہیں۔ اس طرز علاج میں باریک باریک سوئیاں جسم کے مختلف حصوں میں مختلف گہرائی تک ڈالی جاتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق آکیوپنکچر درد اور ذہنی دباؤ کو غیر واضح وجوہات کے تحت کم گر دیتا ہے۔ بعض کے مطابق یہ محض انسانی ذہن کو نفسیاتی طور پر اس چیز کا احساس دلاتا ہے کہ ان کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ بعض یہ کہتے ہیں کہ یہ عمل خون میں قدرتی طور پر موجود درد کشا کیمیکلز کو ایکٹو کر دیتا ہے۔ 
 

آکیوپنکچر کے بنیادی مقاصد: 

آکیوپنکچر کا بنیادی مقصد درد اور سٹریس کو ختم کرنا ہوتا ہے۔ لہذا یہ مندرجہ ذیل بیماریوں میں کارگر ہے: 
۔ سردرد اور درد شقیقہ 
۔ کمر اور گردن میں درد
۔ گھٹنے اور ٹخنے میں موچ 
۔ الرجی 
آکیوپنکچر کی مدد سے مختلف بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے! 
ڈبلیو۔ایچ۔او کے مطابق آکیوپنکچر مندرجہ ذیل بیماریوں میں کارگر ہوتا ہے: 
ٹوریٹ سنڈروم: 
اس بیماری میں افراد بنا سوچے سمجھے کچھ برا اور تضحیک آمیز بولنے لگتے ہیں جس سے لوگ سٹریس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اور اس ذہنی دباؤ کو آکیوپنکچر سے حل کیا جا سکتا ہے جو بیماری کی شدت میں کمی لے آتا ہے۔ 

ہائی بلڈ پریشر اور سٹروک:

انزائیٹی اور سٹریس کی وجہ سے ہونے والا ہونے والی یہ دونوں بیماریاں کو آکیوپنکچر سے کم کیا جا سکتا ہے۔ 
آرتھرائٹس: 
2000 سے ذیادہ جگہیں ایسی ہیں جو جوڑوں کے آس پاس آکیوپنکچر کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور اس کے باعث انفلیمیشن اور درد میں کمی آتی ہے اور خون کا بہاو بھی بڑھ جاتا ہے۔ 
ڈیمنشیا:
آکیوپنکچر سے مکمل طور پر اس بیماری کا علاج نہیں کیا جا سکتا مگر اس میں کمی ضرور لائی جا سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کچھ جینیاتی عناصر کے باعث وہ افراد جو ڈیمنشیا کا شکار ہو سکتے ہیں وہ لوگ آکیوپنکچر کے ذریعے اس کے امکانات کافی کم ہو جاتے ہیں۔ 
 

مزید فوائد: 

ذہنی دباؤ اور درد میں کمی کے علاوہ بھی آکیوپنکچر کے کئی فائدے ہیں۔ 
۔ بہتر ہاضمہ: آکیوپنکچر نظام انہظام کے مسائل جیسا کہ گیس، ڈائریا یا معدے میں درد کیلئے بھی مفید ہے۔ 
۔ آنکھوں کی درد سے نجات: چونکہ آنکھوں کی تھکاوٹ گردن کے کھچاو سے کافی حد تک تعلق رکھتی ہے تو یہ اس میں بھی مفید ہے۔ علاوہ ازیں یہ کالا موتیا، قریب نظری، کلر بلائنڈنس اور نائٹ بلائنڈنس کیلئے بھی کافی کارگر ہے۔ 
۔ اچھی نیند اور دماغی صحت: آکیوپنکچر کے بعد افراد دماغ کی طاقت کو بڑھتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ ان کی نیند، بے خوابی کے مسائل بھی بہتر ہونے لگتے ہیں۔ 
۔ قوت مدافعت میں اضافہ: آکیوپنکچر ہمارے مدافعتی نظام کو بھی جلا بخشتا ہے اور اس کے باعث بہت سی بیماریوں کے دورانیے میں نمایاں کمی آ جاتی ہے  جیسا کہ فلو اور کھانسی زکام وغیرہ۔ 
۔ ماہواری کے دوران درد کا خاتمہ: آکیوپنکچر کے فوائد میں سے ایک قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اس سے خواتین کو ماہواری کے دوران ہونے والے درد میں بھی کافی فائدہ ہوتا ہے۔ 
۔ وزن میں کمی: یہ بھی تحقیق سے ثابت شدہ ہے کہ آکیوپنکچر ہمارے میٹابولزم کو بڑھا کر فیٹس میں کمی کے ذریعے وزن کو بھی اعتدال میں رکھتا ہے۔ 
 
اوپر درج تمام فوائد سے یہ بات واضح ہے کہ آکیوپنکچر سر درد سے لیکر آرتھرائٹس تک کئی بیماریوں میں انتہائی فائدہ مند ہے۔ اگر آپ کبھی آکیوپنکچر کا ارادہ کریں تو کسی آکیوپنکچر کے ماہر سے علاج کروانے کو اولین ترجیح دیں تاکہ اس عمل کو نقص سے پاک کیا جا سکے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.