وٹامن ای کے بہترین ذرائع

وٹامن ای کے بہترین ذرائع

 
وٹامن ای، ایک فیٹ سولیوبل وٹامن، جسم کے خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے اور ہمارے اعضاء کو تندہی سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے جینیاتی مسائل اور پیدائش کے وقت پر بچے کے کم وزن کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ لہذا انسانوں بالخصوص خواتین کیلئے وٹامن ای کا استعمال بے حد ضروری ہے۔ ویسے تو وٹامن ای خوراک اور سپلیمنٹس دونوں کی شکل میں موجود ہوتا ہے لیکن وٹامن ای کو سپلیمنٹ کی بجائے خوراک سے حاصل کرنے کو ترجیح دی گئی ہے کیونکہ سپلیمنٹس کے اثرات نقصانات سے خالی نہیں۔ مندرجہ ذیل اشیاء وٹامن ای سے بھرپور ہوتی ہیں: 

1۔ سورج مکھی کے بیج: 

سورج مکھی کے بیج وٹامن ای، فلیوینائیڈز اور دیگر ایسے مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہمارے نظام مدافعت کو طاقت بخشتا ہے اور انفلیمیشن سے بھی نجات دلاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ خون میں شوگر کی مقدار کو بھی نارمل کرتا ہے جس سے وٹامن ای شوگر کے مریضوں اور موٹاپے میں بھی فائدہ مند ہے۔ 

 
2۔ بادام: 
 
بادام کھانے سے خون میں پلازما سیلز اور ریڈ بلڈ سیلز بڑھتے ہیں جس سے کولیسٹرول کی مقدار بھی ٹھیک رہتی ہے۔ انہیں استعمال کرنے سے اینٹی آکسیڈینٹ کا لیول بھی بڑھ جاتا ہے جس سے خون کا بہاو اور بلڈ پریشر بھی نارمل ہو جاتا ہے اور نتیجتا دل کے امراض بھی درستگی کی راہ لیتے ہیں۔ 

3۔ پالک: 

پالک بھی وٹامن ای کا ایک بہترین ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ دل کے امراض کے لیے بھی نہایت مفید ہیں۔ اس میں موجود بیٹا کیروٹین اور میگنیسیم دمہ اور پینک اٹیک کیلئے بھی بہت کارگر ہیں۔ 

4۔ایووکاڈوز:

وٹامن ای کے ساتھ ساتھ اس میں موجود کیروٹینائیڈز آنکھوں کیلئے شدید فائدہ مند ہیں جو ہماری نظر کو جلا بخشتے ہیں۔ یہ سیل ممبرینز میں ہونے والی توڑ پھوڑ کو روک کر کینسر سے بھی نجات دلاتے ہیں۔ 

5۔ براکلی: 

ہرے پتوں والی سبزیوں میں سے براکلی بھی وٹامن ای کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ نظام تولید کے مسائل اور کینسر کے امکانات کو بھی کم کرتی ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم ہماری ہڈیوں، ٹشوز، نظام مدافعت اور زخموں کی جلد بہتری کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ علاوہ ازیں اس میں موجود فائبر میٹابولک ریٹ بڑھا کر وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 

6۔ مونگ پھلی: 

وٹامن ای کا ایک اور خوش صحت ذریعہ مونگ پھلی کے دانے بھی ہیں جن میں پروٹین کی بھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمارے جسم و ذہن کی نشونما کیلئے اہم ہے۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی ہمارے دل کی شریانوں کو مضبوطی بخشنے کے ساتھ ساتھ خون جمنے سے بھی روکتی ہیں۔ مونگ پھلی میں موجود پلانٹ سٹیرول کولیسٹرول کے لیولز کم کر کے دل کے امراض سے بھی نجات دلاتا ہے۔ 

7۔ بلیو بیری: 

گہرے نیلے رنگ کا یہ لذیذ پھل اینٹی آکسیڈینٹ وٹامن ای سے مالا مال ہے۔ اس کے کھانے سے ہمارے دماغ کو تقویت اور یادداشت کو بہتری ملتی ہے۔ یہ فری ریڈیکل نامی خطرناک مرکبات کو ختم کر کے دماغ میں انفلیمیشن کو بھی کم کرتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل صلاحیت ہمارے مسوڑوں اور دانتوں کے لیے بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔ 

8۔ کارن/مکئی: 

کارن بھی وٹامن ای کی اینٹی آکسیڈینٹ پراپرٹیز کی بدولت ہماری یادداشت کو جلا بخشتی ہے۔ اس میں موجود لائکوپین جلد میں کولاجن کی مقدار کو بڑھا کر اسے نقصانات سے ماورا کر دیتی ہے۔ 
 
پیش نظر بحث سے یہ بات عیاں ہے کہ وٹامن ای کا روزانہ استعمال ہمارے نظام مدافعت اور دیگر اعضاء کے لیے کس قدر فائدہ مند ہے۔ ان تمام اجزائے خوراک کو اپنی زندگی میں شامل کر کے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.