بائیوٹن اچھے بالوں، ناخنوں اور تازہ جلد کیلئے

بائیوٹن اچھے بالوں، ناخنوں اور تازہ جلد کیلئے

 

Read in English

بائیوٹن، ایک اور بی وٹامن، ویسے تو ہمارے جسم کیلئے مکمل طور پر بہت مفید ہے مگر اس کو عمومی طور پر ہماری جلد، ناخنوں اور بالوں کیلئے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے۔ یہ بی7 وٹامن پانی میں حل ہو جاتا ہے اور گلوکوز اور میٹابولزم سے توانائی کے حصول کیلئے بھی ضروری ہے۔ یہ خشک میوہ جات، ایووکاڈوز، بندگوبھی اور انڈے کی زردی میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ بائیوٹن کی کمی بہت نایاب ہے لیکن کچھ لوگ اپنے بالوں کو گرنے سے روکنے اور ان کی نشونما بڑھانے، خوبصورت جلد اور ناخن کے حصول کیلئے بائیوٹن کے سپلیمنٹ بھی استعمال کرتے ہیں۔ 

 

تاہم سائینسی تحقیق بائیوٹن کے مندرجہ بالا فوائد کو سپورٹ نہیں کرتی لیکن لوگ اس کے فوائد کے گن گاتے دکھائی دیتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس کو استعمال کرنے کے بعد بالوں کے گرنے میں واضح کمی اور ان کی مضبوطی، نرم و ملائم جلد اور خوبصورت ناخن سے مستفید ہوتے معلوم ہوتے ہیں لیکن یہ سب کس طرح ہوتا ہے؟ اس کا جواب ابھی تک صیغہ راز میں ہے۔ اس کو جاننے کیلئے ابھی مزید تحقیق درکار ہے۔ لیکن ایک بات تحقیق سے ثابت شدہ ہے کہ جو لوگ بالوں کے جھڑنے سے پریشان ہیں ان میں بائیوٹن کی کمی بھی ہوتی ہے۔ جیسا کہ پہلے بھی بتایا گیا ہے کہ اس کی کمی بہت ہی کم پائی جاتی ہے لہذا ایف۔ڈی۔اے کی طرف سے بائیوٹن کی کوئی مخصوص مقدار واضح نہیں کی گئی ہے۔ اور اس کے استعمال سے کسی قسم کا نقصان نہیں بتایا گیا لہذا ڈاکٹر حضرات اس کا استعمال فائدہ مند قرار دیتے ہیں۔ اگر آپ میں سے کوئی جھڑتے بالوں، ٹوٹے ہوئے ناخنوں، خراب رنگت کا شکار ہے تو وہ بغیر ڈاکٹر کی پرچی کے میڈیکل سٹور پر بآسانی موجود بائیوٹن کے سپلیمنٹ استعمال کر سکتا ہے۔ اور اکثر اوقات یہ کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ 

 

ہمیشہ کوئی بھی دوائی یا سپلیمنٹ شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے مشورہ کرنا انتہائی اہم ہے۔ لہذا ہمارے شفا فار یوپر ہونہارسکن کے ڈاکٹرز سے رابطہ کر کے آج ہی اپنے بالوں کے مسائل کے بارے میں دریافت کریں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.