بارڈر لائن پرسنیلیٹی ڈس آرڈر بمقابلہ بائی پولر ڈس آرڈر

بارڈر لائن پرسنیلیٹی ڈس آرڈر بمقابلہ بائی پولر ڈس آرڈر

بارڈر لائن پرسنیلیٹی ڈس آرڈر اور بائی پولر ڈس آرڈر دو ایسے نفسیاتی امراض ہیں جو بہت دفعہ غلط تشخیص کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں اور اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ ان دونوں امراض میں یک لخت اور شدید جذباتی ریسپونس دیکھا جاتا ہے جیسا کہ ڈپریشن یا بہت ہی بے چین اور اضطراب کی کیفیت وغیرہ۔ 

تاہم ان دونوں امراض کی علامات، علاج اور تشخیص میں خاصا فرق پایا جاتا ہے۔ 

بارڈر لائن پرسنیلیٹی ڈس آرڈر:

بی۔پی۔ڈی یا بارڈر لائن پرسنیلیٹی ڈس آرڈر میں انسان اردگرد کے لوگوں سے بیگانگی اختیار کر لیتا ہے اور لوگوں سے قطع تعلقی اور ان کے سماجی اقدار سے بالکل لا تعلق ہو جاتا ہے۔ بی پی ڈی کے مرض میں مبتلا افراد لوگوں کی امیدوں پر کبھی پورا نہیں اتر پاتے جس کی وجہ سے ان کے دیگر افراد سے شدید قسم کے اختلافات رہتے ہیں۔ 

بائی پولر ڈس آرڈر: 

یہ انسان کے موڈ کو متاثر کرنے والا ایک مرض ہے۔ جیسا کہ نام سے واضح ہے کہ یہ دو پولز یا دو انتہائی نقطوں کے درمیان رہنے والے موڈ سے متعلق ہے۔ بسا اوقات آپ اپنے آپکو بہت ذیادہ تقویت یافتہ اور اینرجیٹک محسوس کرتے ہو اور حقیقت کے برعکس بھی ہر چیز بہت ہی خوش و خرم معلوم ہوتی ہے اور بعض دفعہ بالکل عام حالات میں بھی انسان ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایسے افراد کے موڈ میں شدید اتار چڑھاو دیکھا جاتا ہے۔ 

یو ایس میں ان امراض کی ترویج

قومی ادارہ نفسیاتی صحت کے مطابق بی پی ڈی امریکہ کے 1.4 فیصد افرد کو متاثر کیے ہوئے ہے جبکہ بائی پولر ڈس آرڈر میں امریکہ کے تقریبا 2.6 فیصد افراد مبتلا ہیں۔ 

بی پی ڈی اور بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص 

یہ دونوں امراض کی تشخیص کا طریقہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔ ان امراض کی تشخیص اور شدت کا اندازہ لگانے کیلئے کئی میڈیکل اور نفسیاتی سوالات پر مشتمل شماروں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ 

بی پی ڈی کی تشخیص ماہر نفسیات مریض کے اعزہ و اقارب اور دوست عزیز سمیت دیگر ماہرین صحت جو مریض کے علاج میں مشغول ہوں ان تمام افراد سے رائے دہی کے بعد اور تفصیلی گفتگو کے بعد کرتا ہے۔ 

بائی پولر ڈس آرڈر مریض کو اپنے موڈ میں تبدیلیوں سمیت نیند میں کمی پیشی اور توانائی میں اتار چڑھاو کا ایک ریکارڈ بنانے کا کہا جاتا ہے۔ یہ مرض مزید دو طرح کا ہوتا ہے؛ بائی پولر 1 اور  بائی پولر 2۔ بائی پولر 1 کے اندر مریض 1 ہفتے تک کے لئے مینیا کا شکار رہتا ہے اور بائی پولر 2 میں مریض شدید قسم کے ڈپریشن  میں مبتلا ہو جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ایک ہائیپو مینیا کا دورانیہ بھی دیکھا جاتا ہے۔ 

بی پی ڈی اور بائی پولر ڈس آرڈر کی علامات میں فرق: 

بی پی ڈی کی علامات:

۔ اکیلے پن کے احساس کو ختم کرنے کیلئے دیوانہ وار حرکات 

۔ بے ہنگم ریلیشن شپس 

۔ طعنہ زنی اور غصہ 

۔ دنیا کو محض اچھا یا برا خیال کرنا 

۔ اپنے آپکو برا سمجھنا 

۔ دیوانہ وار اور بغیر سوچے سمجھے عجیب و غریب حرکتیں کرنا جیسا کہ بلا وجہ خوب سارا پیسہ خرچ کر دینا 

۔ خود اذیتی یا خود کشی کی کوشش کرنا 

۔ موڈ میں شدید قسم کی تبدیلیاں جیسا کہ شدید غصہ یا ڈپریشن

۔ اندر سے کھوکھلا محسوس کرنا 

۔ برے جذبات کو بالکل برداشت نہ کر پانا 

۔ پیرانویا

بائی پولر ڈس آرڈر کی مینیا کے دورانیے کی علامات: 

۔ موڈ میں بہت ہی شدید خوشی یا غمی کی کیفیت 

۔ نیند میں کمی 

۔ بہت ہی زیادہ طاقت اور انرجی کا احساس 

۔ تند و تیز خیالات 

۔ عام حالات سے بہت ذیادہ باتونی ہو جانا

۔ غیر حقیقی ارادے کرنا 

۔ بہت ہی ذیادہ لاپرواہی برتنا 

۔ فیصلہ سازی میں کمی

۔ ایسے خطرات سر لینا جو پہلے کبھی نہ کیے ہوں 

 

ڈپریشن کے سائیکل کی علامات: 

۔ انرجی میں یک لخت کمی 

۔ نیند میں شدید کمی یا ذیادتی 

۔ دیرینہ افسردگی 

۔ بہت کم انرجی 

۔ بے چینی اور اضطراب 

۔ انزائیٹی 

۔ کسی چیز پر دھیان نہ دے پانا 

۔ فیصلہ سازی میں کمی 

۔ زندگی میں باکل عدم دلچسپی 

۔ ناامیدی اور جرم کا احساس 

۔ خودکشی کے خیالات

۔ بھوک میں کمی 

 

بی پی ڈی کا علاج 

۔ سائیکو تھراپی 

۔ ڈائلیکٹیکل بیہیویئرل تھراپی(ڈی بی ٹی) بشمول اجتماعی و انفرادی تھراپی 

۔ کاگنیٹو بیہیویئرل تھراپی(  سی بی ٹی)

۔ خود اذیتی کو کم کرنے کیلئے ٹرانسفیرنس فوکسڈ سائیکو تھراپی(ٹی ایف پی) 

۔ مینٹلائزیشن بیسڈ تھراپی(ایم بی ٹی) 

بی پی ڈی کے لیے ابھی تک کو بھی دوا ایف ڈی اے سے مختص نہیں ہے مگر علامات کی کمی کیلئے کچھ ادویات دی جا سکتی ہیں۔ ادویات کی مناسب تجویز کیلئے آج ہی شفا فار یو پر رابطہ کریں۔

بائی پولر ڈس آرڈر کا علاج: 

۔ موڈ سٹیبیلائزرز اور اینٹی سائکوٹکس جیسی ادویات 

۔ سائیکو تھراپی

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.