چھاتی کے کینسر کے بارے میں معلومات

چھاتی کے کینسر کے بارے میں معلومات

 
 
چھاتی کا سرطان پوری دنیا میں عورتوں میں پائی جانے والی بیماری ہے۔ چھاتی میں گلٹیوں کی موجودگی سے اس سرطان کا پتہ چلتا ہے۔ کسی دوسرے سرطان کی طرح اس کی علامات ، تشخیص اور علاج بھی ہے۔ اکتوبر کے ماہ آگاہی سرطان چھاتی کی مہم چلائی جاتی ہے۔ گلابی رنگ کی پٹیاں اس کی نشان دہی کرتی ہیں۔
 
اکتوبر کا مہینہ دنیا بھر میں اس کی آگاہی کے لیے پہچانا جاتا ہے۔
بین القوامی ادارہ Agency for Research on cancer Globacon  کے مطابق 1.38ملین نئے مریض ہوتے ہیں۔اور سالانہ 458000اموات کی وجہ سرطان چھاتی ہے۔
 
بہت زیادہ عام ہونے کی وجہ سے 40 سال سے کم عورتوں کو ہر مہینے اپنی چھاتی کی خود تشخیص کرنی چاہیے۔ اور 40 سے زیادہ والوں کو سالانہ میموگرافی کروانی چاہیے۔ چاہے بچاو آپ کے ہاتھ میں نہیں پر پھر بھی جلد تشخیص ضروری ہے۔
 
 

چھاتی کے سرطان سے متعلق 11 حقائق: 

 1 ہر 8 میں سے ایک خاتون امریکہ میں اس سرطان کا شکار ہوتی ہے۔ 
 2 تقریبا 95فیصد مریضہ عورتوں کی عمر 40 سال سے زیادہ ہوتی ہے۔
 3 باقاعدگی سے تشخیص سے 47فیصد سرطان کے توقع کم ہو جاتی ہے بہ نسبت ان کے جو تشخیص نہیں کرواتی۔
 4 آگاہی میں اضافہ، علاج میں جدت، بہتر تشخیص کی وجہ سے نمایاں کمی ہوئی ہے۔
 5 امریکہ میں ہر سال 220000مریض عورتوں میں سے 40000 کی موت واقع ہو جاتی ہے۔
 6 امریکی عورتوں میں سرطان سے اموات کی وجہ میں سے چھاتی کا سرطان دوسرا نمبر پر آتا ہے۔
 7 امریکہ میں اس سرطان سے بچ جانے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو تقریبا7۔3ملین ہے۔
 8 امریکہ میں ہر دوسرے منٹ میں ایک عورت میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوتی ہے۔
 9 روز تقریبا 1400 عورتیں چھاتی کے سرطان کی وجہ سے مرتی ہیں یعنی ہر منٹ میں ایک موت ہوتی ہے۔
 10 مردوں میں چھاتی کے سرطان کی افزائش 1000 میں سے 1 حصہ کے برابر ہے۔
 11 تقریبا ہر سال 2670 مرد اسکا شکار ہوتے ہیں جس میں سے 500 کی اموات واقع ہوتی ہے۔
 

سرطان چھاتی کی علامات 

 
▪چھاتی کی رنگت، شکل اور سائز میں نمایاں تبدیلی۔
▪چھاتی میں درد کی موجودگی
▪دودھ کے علاوہ مثلا خون کا چھاتی سے بہنا
▪گلٹی کی نمایاں یا غیر نمایاں موجودگی
 
ان میں سے کسی بھی علامت کی موجودگی میں ڈاکٹر سے رجوع کریں خود نتیجہ اخذ نہ کریں کیونکہ ہر گلٹی سرطان کی علامت نہیں ہوتی اور پھر ڈاکٹر آپ کو بہتر رہنمائی فراہم کر سکے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.