کیا فلو ویکسین سے آپ فلو کا شکار ہوسکتے ہیں؟

کیا فلو ویکسین سے آپ فلو کا شکار ہوسکتے ہیں؟

 

ہاتھوں کی صفائی بھی بہت ضروری ہے کیونکہ یہ متاثرہ افراد کی ل چھینکوں یا کھانسی کے دوران نکلنے والے قطروں سے پھیلتا ہے۔ لہذا بسا اوقات محض ہاتھوں کی صفائی ستھرائی ہی اس کی روک تھام کے لئے کافی ہوتی ہے۔ 

 

فلو کیا ہے؟ 

 

فلو ایک وائرس ہے جو خزاں اور سردی کے دنوں میں عوام زد عام ہو جاتا ہے۔ یہ بخار، جسم درس، تھکاوٹ، کھانسی، بھوک نہ لگنا، بہتی ہوئی ناک یا بعض اوقات ناک بند ہونے جیسی علامات کی شکل میں نمودار ہوتا ہے۔ بچے اور 65 سال سے زائد کے افراد خاص طور پر اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یا وہ افراد جو قوت مدافعت کی کمی کا شکار ہوتے ہیں اس کی پکڑ ان پر سخت ہوتی ہے۔ ویکسین کے استعمال سے اس وائرس سے پھیلنے والی بیماری میں واضح حد تک کمی آ سکتی ہے۔ بہت سے فلو زدہ افراد جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ فلو کی وجہ سے نمونیا یا اور مہلک پیچیدگیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ 

 

اگر اس وائرس سے ویکسین کے ذریعے بآسانی بچا جا سکتا ہے تو لوگ اس کو لگوانے میں اتنا جھجکتے کیوں ہیں؟ اس کے ساتھ جوڑی جانے والی ایک دیرینہ حکایت یہ بھی ہے کہ ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں وائرس کو منتقل کیا جاتا ہے جس کا مطلب سیدھا سیدھا فلو کا شکار ہونا ہے۔ حالانکہ اس ویکسین میں فلو وائرس کی انتہائ کمزور کردہ شکل بہت ہی کم مقدار میں موجود ہوتی ہے جو فلو کا باعث بالکل نہیں بن سکتی۔ یہ زندہ اور ایکٹو وائرس نہیں ہوتا۔ حتی کہ حساس لوگوں میں سپرے کے ذریعے کی جانے والی فلو ویکسین بھی فلو کا باعث نہیں بنتی۔ ذیادہ سے ذیادہ فلو ویکسین کا انجیکشن ہمیں اس جگہ پر عارضی درد کے علاوہ کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور سپرے شدہ ویکسین محض عارضی درد سر کا باعث بنتی ہے۔ 

 

چھ ماہ سے زائد شیرخوار بچے اور بوڑھے بالخصوص اس ویکسین کے مستحق ہوتے ہیں۔ ویکسین تقریبا دو ہفتوں تک مناسب مقدار میں وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بناتی ہے لہذا مکمل فائدہ حاصل کرنے کیلئے فلو کے موسم میں جلد از جلد ویکسین لگوانا ذیادہ مستفید ہے۔ ویکسین لگوانے کے باوجود بھی انسان فلو کا شکار ہو سکتا ہے مگر علامات میں بتدریج واضح کمی ہوتی ہے۔ مزید فوائد میں اس سے انسان ہسپتال سے بھی بچ جاتا ہے اور اردگرد کے لوگ بھی اس عام بیماری کا شکار نہیں ہوتے۔ 

 

اگر آپکے ذہن میں اس ویکسین کو لے کر مزید کوئی شبہات و اعتراضات ہیں تو آج ہی شفا فار یو سے منسلک ہو کر بذات خود ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اس بیماری کو قطعا ہلکے ہاتھوں نہیں لینا چاہئے۔ اور کسی بھی ایسے موقعے سے اجتناب نہیں کرنا چاہیے جہاں یہ ویکسین آپ کیلئے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.