وٹامن بی١٢ کی کمی کی وجوہات اور علامات
June 21, 2019 | Uzair Arshad

وٹامن بی١٢ کی کمی کی وجوہات اور علامات




Read in English

 

تیرہ ضروری وٹامنز میں سے وٹامن بی ١٢ زندگی کی بقا کیلئے انتہائی اہم ہے۔ وٹامن بی ١٢ ہمارے اعصاب اور نروز کی مضبوطی، ہمارے خون کے خلیوں کی قابلیت اور دی این اے جو کہ ہمارے سارے خلیوں کا بنیادی جزو ہے،کی بناوٹ کیلئے بہت ضروری ہے۔ عمومی طور پر اس کی کمی تب رونما ہوتی ہے جب ہمارا نظام انہظام خوراک میں موجود وٹامن بی ١٢ کو جذب کر کے خون تک پہنچانے میں ناکام ہو جاتا ہے۔ انڈے، دودھ، پنیر، بکرے اور گائے کا گوشت، مچھلی اور چکن کا گوشت، شیل فش اور غذائیت سے بھرپور اناج ان چند اشیائے خوردونوش میں سے ہیں جو وٹامن بی ١٢  سے بھرپور ہیں۔ 


ملٹی وٹامنز- کیا یہ ہمارے لئے اہم ہیں؟

 

وٹامن بی ١٢ کی کمی کی وجہ سے مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہوتی ہیں

١. ٹانگوں اور بازوں کا سن ہو جانا 

٢. جلد کی پیلاہٹ

٣. تھکاوٹ 

٤. بچوں میں ذہنی کمزوری کے باعث شعوری فقدان

٥. موڈ میں اکتاہٹ اور تبدیلی

٦. متلی اور قے آنا 

وٹامن بی ١٢ کی کمی کی تشخیص خون میں موجود اس کی مقدار معلوم کرنے سے پتہ چلتی ہے اور اس کا علاج ذیادہ تر خوراک اور غذا میں ان اشیاء کی شمولیت پر مبنی ہوتا ہے جو اس وٹامن کے بہترین ذرائع ہیں یا شدید کمی میں وٹامن کے سپلیمنٹ کا سہارا بھی لیا جاتا ہے۔ یہ سپلیمنٹ سادہ گولیاں، زیر زبان رکھنے والی گولیاں، ناک میں ڈالنے والے جیلز اور ٹیکوں کی شکل میں آتے ہیں۔ اس وٹامن کی کمی کے خدشاتی عناصر میں حمل، الکوہل کا استعمال، صرف سبزیوں کا استعمال، مدافعتی نظام کی خرابی اور آنتوں کی چند بیماریاں سر فہرست ہیں۔ 

نیز وٹامن بی ١٢ کی کمی کو خوراک اور غذا میں تبدیلی سے بآسانی پورا کیا جا سکتا ہے۔ لہذا اگر آپ میں سے کوئی ان علامات کا سامنا کر رہا ہے تو رابطہ کرے ہمارے شفا فار یو کے ڈاکٹرز سے تاکہ اس کمی کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ یا ابھی وٹامن بی ١٢ لیب ٹیسٹ پاکستان میں گھر بیٹھے آرڈر کریں 

 

 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.