میڈیٹرینین غذا ہمارے لیے کس حد تک فائدہ مند ہے؟

میڈیٹرینین غذا ہمارے لیے کس حد تک فائدہ مند ہے؟

 

Read in English

اٹلی اور یونان کی مقبول غذا - میڈیٹرینین ڈائٹ - کافی عرصے سے مغربی غذا کی ایک صحت مند متبادل سمجھی جانے لگی ہے۔ مغربی کھانوں (جو کہ چکنائی اور مشین سے بھی ہوئی اشیاء سے بھرپور ہیں) کے برعکس میڈی۔ٹرینی۔ان ڈائٹ مکمل طور پر پودوں سے حاصل شدہ اجزا پر مشتمل ہے۔ اس ڈائٹ میں پھل، سبزیاں، صحت کیلئے مفید چکنائی، خشک میوہ جات، اناج، دالیں، دودھ اور ڈیری کی چیزیں اور انڈے کھانے پر زور دیا جاتا ہے۔ بکرے اور گائے کا گوشت بھی محدود مقدار میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چکنائی کے صحت مندانہ ذرائع میں زیتون کا تیل، انڈے اور مچھلی سر فہرست ہیں۔ 

پولی۔ان۔سیچوریٹڈ اور مونو۔ان۔سیچوریٹڈ فیٹس، جو کہ صحت مند فیٹس ہیں، ہمارے دل کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی مقدار کو بھی کم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ ہمارے خون میں شوگر کی مقدار کو اور وزن کو ایک حد تک قائم رکھتی ہیں۔ اس غذائی قسم میں مصنوعی طریقے سے تیار شدہ اشیاء کے کم استعمال اور کم مٹھاس والی قدرتی اشیاء کے ذیادہ استعمال کو سراہا جاتا ہے۔ اس کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں پیچیدہ کیلوریز کے لحاظ سے خوراک کو کم ذیادہ نہیں کرنا پڑتا بلکہ قدرت سے بھرپور اشیاء استعمال کی جاتی ہیں۔ 

آئیے دیکھتے ہیں کہ میڈیٹرینین ڈائٹ کا آغاز کیسے کیا جاسکتا ہے

١. مکھن کے بجائے زیتون کے تیل کا استعمال شروع کیا جائے 

٢. سنیکس کے بجائے تازہ پھلوں اور سبزیوں کو بطور متبادل اپنی غذا کا حصہ بنایا جائے 

٣. نمک کو ہٹا کر جڑی بوٹیوں اور مصالحوں کا استعمال کیا جائے 

٤. بڑے اور چھوٹے گوشت کو مچھلی اور مرغی سے تبدیل کیا جائے

٥. بریڈ اور مکمل طور پر اناج سے بنائے گئے پاستا کا استعمال کیا جائے

 

اپنی غذائی معاملات کو مزید صحت مند اور اپنے لئے مفید بنانے کے لئے رابطہ کریں شفا فار یو سے رابطہ کرنے میں تاخیر مت کریں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.