پانی کی کمی اور اس کا علاج

پانی کی کمی اور اس کا علاج

 

Read in English

 

صحیح علاج کے بغیر پانی کی کمی جسے ڈی ہائڈریشن کہتے ہیں مہلک ثابت ہو سکتی ہے اور اس گرمی کے موسم میں یہ مسئلہ کافی زور پکڑ چکا ہے۔ ڈی ہائڈریشن کی عام وجوہات میں بہت ذیادہ گرمی، الٹیاں آنا، ڈائریا، بخار، بہت ذیادہ پیشاب آنا یا پانی کا کم استعمال سر فہرست ہیں۔ ذیادہ تر افراد پانی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں جب تک کہ وہ ارادتا" پانی کا ذیادہ استعمال نہ کریں۔ پانی کی کمی کی علامات میں خشک منہ، کم یا گہرے پیلے رنگ کا پیشاب آنا، دل کی تیز رفتار دھڑکن، بلند بلڈ پریشر، چکر آنا اور آنکھوں کا اندر گھس جانا شامل ہیں۔ 

 

عوام الناس عام حالات میں حسب ضرورت پانی نہیں پیتی اور الٹا کیفین سے بھرپور ڈرنکس جیسا کہ بوٹلز، الکوہل، چائے اور میٹھے مشروبات کا استعمال بے دریغ کر دیتی ہے۔ مزیدار ذائقوں کے برعکس ان مشروبات میں موجود نمک کی خاصی مقدار جسم میں پانی کی کمی کو مزید تیزی سے نمودار کر دیتی ہے۔ویسے تو ہر بندے کو پانی کی مختلف مقدار درکار ہوتی ہے مگر 8×8 کا کلیہ ہر کسی کیلئے مفید ہے۔ ہر انسان کو ایک دن میں 8 آونس پانی کے 8 گلاس لازمی استعمال کرنے چاہیئے۔ یاد رہے کہ کچھ بیماریوں میں پانی اور دوسرے مشروبات اک استعمال ممنوع قرار دیا جاتا ہے لہذا متعلقہ افراد پہلے فزیشن سے مشورہ لازمی کریں۔ 

 

ڈی ہائڈریشن سے بچاو کیلئے تندہی سے کام ہیں جیسا کہ دوپہر کے وقت دھوپ میں جانے سے گریز کیا جائے۔ گرمی کے موسم میں پانی کا کثرت سے استعمال کیا جائے۔ ورزش کے وقت چونکہ پسینے کے ذریعے جسم سے پانی کا اخراج مزید بڑھ جاتا ہے لہذا ورزش کرتے ہوئے بھی انتہائی محتاط رہیں۔ ورزش سے قبل، دوران اور بعد میں پانی کا ذیادہ استعمال انتہائی اہم ہے۔ نمکیات ملا پانی ذیادہ فائدہ مند ہے۔ ساحل سمندر یا کسی تالاب کے گرد بیٹھے ہوں تو کیفین ملے مشروبات ذیادہ سحر انگیز معلوم ہوتے ہیں مگر ان سے گریز کریں کیونکہ دھوپ کی موجودگی اور نمک کی ذیادتی کی وجہ سے جسم ذیادہ جلدی ڈی ہائڈریشن کا شکار ہو سکتا ہے۔ 

 

 

مندرجہ بالا تدابیر اس وقت کارگر ہیں جب ہمارا جسم بالکل صحت مندانہ انداز میں کام کر رہا ہو، کسی بیماری کی صورت میں اس کا علاج بنیادی لائحہ عمل ہے۔ اگر کوئی شخص کسی بیماری جیسا کہ گلا خراب یا  معدے کے مسئلے کا شکار ہے تو بھوک کی کمی یا الٹیوں یا ڈائریا کی وجہ سے ڈی ہائڈریشن اور بھی جلدی نمودار ہو سکتی ہے۔ ان حالات میں پانی اور نمکول کا باقاعدہ استعمال بہترین حکمت عملی ہے۔ بیماری کی صورت میں جسم پہلے ہی تناو کا شکار ہوتا ہے لہذا اس کو توانائی بخشنے کیلئے پانی کا استعمال بے حد ضروری ہے۔ 

 

آج ہی ان تراکیب کو اپنی زندگی میں شامل کر کے بہترین صحت سے لطف اندوز ہونا شروع کریں۔ بہت سی موبائل فون ایپلیکیشن اس طرز پر بنائی گئی ہیں کہ ہمیں پانی پینے کے بارے میں یاد دہانی کرواتی رہیں ان کا استعمال کریں۔ اگر آپ باوجود پانی کے مناسب استعمال کے بھی پیاس کا شکار ہیں تو شفا فار یو کے ماہرین صحت سے رابطہ کریں کیونکہ یہ میڈیکل ایمرجنسی کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.