کووڈ 19 کی وبا میں دانتوں کا علاج معالجہ

کووڈ 19 کی وبا میں دانتوں کا علاج معالجہ

یہ جدید اور شدید انفیکشیس وائرس جسے سارز کوو 2  کا نام دیا گیا ہے، سب سے پہلے چائنہ کے شہر ووہان میں جنم لیا اور اب عالمی وبا اختیار کر چکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اس بیماری کو عالمی سطح پر خطرناک قرار دیا۔ اس بیماری کے پھیلاو میں دانتوں کے ڈاکٹرز کا بھی اہم کردار ہو سکتا ہے۔ چونکہ ان کا پالا اکثر و بیشتر ایسے بغیر علامات والے مریضوں سے پڑتا ہے جن پڑ دانتوں کے پروسیجرز کرتے ہوئے یہ بیماری لگنے کا شدید خطرہ ہوتا ہے۔ لہذا انتہائی احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے بھی اس شعبے میں اس بیماری کے لگنے کے بہت امکانات ہوتے ہیں۔ اس لیے کسی بھی مریض کا پہلے جائزہ لینا بے حد ضروری ہے۔ 

خطرے والی بات در اصل کیا ہے؟

دانتوں کے پروسیجرز میں استعمال ہونے والے بہت سے آلات جیسا کہ دانتوں کو ڈرل کرنے والے ہینڈ پیسز، ائیر واٹر سرنجز اور الٹرا سونک سکیلرز وغیرہ کو گھما کر استعمال کرنا پڑتا ہے جس دوران ایک پھوار پیدا ہوتی ہے جس میں مریض کا لعاب دہن، خون، منہ کی رطوبت، مائیکرو آرگنزمز یا دیگر مواد پایا جاتا ہے جو کہ بہت ذیادہ انفیکشئیس ہوتا ہے۔ ماسک، فیس شیلڈ یا گوگل ڈاکٹرز کو کسی حد تک تحفظ فراہم کرتی ہیں مگر پھر بھی سانس کے ذریعے انفیکشن کے امکانات موجود رہتے ہیں۔ 

 

کیا ڈینٹل کلینک محفوظ جگہ ہے ؟

گھر سے کسی بھی مقصد کیلئے نکلتے ہوئے جراثیم لگنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تاہم تمام ہیلتھ کئیر ورکرز کیلئے کہ وہ تمام اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے اور مریضوں کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنائیں۔ دانتوں کے ڈاکٹرز کو بار بار ہاتھ دھونے اور اپنے آلات کو جتنا ہو سکے سٹیریلائز کرتے رہنا چاہئیے۔ ہر آلے کو ایک بار  استعمال کے بعد سٹیریلائز لازمی کرنا چاہئیے اور کچھ آلات جیسا کہ نیڈلز وغیرہ کو ایک بار استعمال کر کے ضائع کر دینا چاہئیے۔ علاوہ ازیں مندرجہ ذیل تدابیر کو اختیار کر کے یہ تحفظ مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے: 

۔ تمام سطحوں اور آلات کو باقاعدہ طور پر ڈس انفیکٹ کیا جائے

۔ استعمال کے بعد آلات کو صاف کر کے، تبدیل کر کے اور ڈھک دینا چاہئیے

۔ عام ڈاکٹرز سے ذیادہ احتیاط کی جائے اور ریسپائیریٹر اور پی۔پی۔ای کا استعمال لازمی کیا جائے

۔ مریض کے منہ پر ربڑ ڈینٹل ڈیم رکھا جائے تا کہ ہوا میں ذرات نہ بن سکیں

مزید اقدامات: 

۔ مریضوں کو چیک کرنے کے درمیان وقفہ بڑھا دیں 

۔ مریض سے قبل از چیک اپ کووڈ 19 کی علامات کے بارے میں دریافت کریں

۔ کلینک میں داخلے کے وقت بھی بخار چیک کیا جائے

۔ کسی حالیہ سفر کے بارے میں پوچھا جائے  

۔ پوچھا جائے کہ کسی کووڈ کے مریض کے ساتھ رابطہ رہا ہو

۔ مریض کو کہا جائے کہ عین وقت پر کلینک پہنچے

۔ مریض کے ساتھ لواحقین بالکل محدود ہو

۔ دندان کے ریڈی ہونے سے قبل کلینک کے باہر انتظار کریں 

۔ انتظار گاہ میں کرسیاں کم از کم 6 فٹ کے فاصلے پر ہوں 

۔ تمام ایسی چیزوں کو انتظار گاہ سے ہٹا دیا جائے جو کہ وائرس کے پھیلاو کا باعث بنیں

یوں تو دنیا بھر میں دندان ساز دفاتر اور کلینک بند کر دئے گئے ہیں مگر ایمرجنسی پروسیجرز کرنا پھر بھی لازمی ہیں۔ ان ایمرجنسی پروسیجرز کو کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر پر مکمل کرنا ضروری ہے۔ مجوزہ ہدایات کے مطابق ڈنٹسٹ کو تمام ایسے عوامل کو کنٹرول کرنا چاہیئے جن سے ہوا میں ذرات پیدا ہو سکتے ہوں۔ 

ایمرجنسی حالات جن میں ڈنٹسٹ کے پاس جایا جا سکتا ہے: 

اے۔ڈی۔اے کے مطابق ان تمام پرابلمز کا عین اسی وقت علاج کرنا چاہئیے جن میں شدید درد، جان کو خطرہ یا انفیکشن کے امکانات بہت ذیادہ ہوں۔ عام طور پر ڈنٹسٹ یہ طے کرتا ہے کہ کونسا مسئلہ ارجنٹ ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں: 

۔ شدید درد

۔ دانت سے خون نکلنا جو کہ رک نہ رہا ہو

۔ ایسا ٹشو جس کی بائیوپسی کروانی چاہیئے

۔ منہ کے اندر یا ارد گرد سوزش جس میں کینسر کا شبہ ہو

۔ دانت ٹوٹنے کی صورت میں 

۔ انفیکشن کی صورت میں 

۔ سرجری کے بعد احتیاط کیلئے 

۔ کینسر کے ورک آپ کیلئے 

۔ ایسے ڈینچورز جو ٹھیک سے کام نہ کر رہے ہوں 

۔ بریسز میں لگی ہوئی تاروں میں تکلیف

۔ ایکسیڈینٹ یا ایسا کوئی حادثہ جو سانس لینے میں دشواری پیدا کرے

 

ایسے نان ارجنٹ پروسیجرز جن میں تاخیر ممکن ہے: 

نان ارجنٹ ڈینٹل پروسیجرز یا ایلیکٹو کیسز سے مراد وہ مسائل ہیں جن سے انسانی صحت کو فوری طور پر خطرہ نہ ہو۔ دوسرے لفظوں میں ان مسائل کے حوالے سے مریض بغیر کسی نقصان کے تاخیر کر سکتے ہیں۔ ان میں مندرجہ ذیل سر فہرست ہیں: 

۔ دانتوں کی صفائی یا ایگزام 

۔ ایکسرے

۔  ایسے مسائل جن سے تکلیف نہ ہو جیسا کہ دانت نکلوانا یا کیویٹیز 

۔ ٹیٹھ وائٹننگ 

۔ کاسمیٹک پرابلمز

۔ بریسز کیلئے چیک اپ

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.