ڈیکسا سکین کیا ہے اور یہ کسے کروانا چاہیے؟

ڈیکسا سکین کیا ہے اور یہ کسے کروانا چاہیے؟

Read in English

ڈیکسا سکین کیا ہے؟

ڈی۔ای۔ایکس۔اے سکین ایک مخفف ہے جسکی فل فارم 'ڈیول انرجی ایکسرے ایبزوربشومیٹری' ہے۔ اس ٹیسٹ میں لو انرجی ایکسرے کی دو بیمز کو استعمال کر کے ہڈیوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ ان دو بیمز کے ذریعے ہڈیوں اور سوفٹ ٹشو کی الگ الگ تصاویر حاصل کی جاتی ہیں تاکہ بغور جائزہ لیا جا سکے۔ 
اس سے ہم ہڈیوں کی کثافت معلوم کر سکتے ہیں اور چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بھی بآسانی دیکھ سکتے ہیں جو اسے ایکسرے سے بہتر طریقہ ہائے تشخیص بناتا ہے۔اس سکین سے ڈاکٹرز فریکچر کے امکانات اور ہڈیوں کی بھربھریت کا اندازہ بھی لگا سکتے ہیں نیز جسم کے مختلف حصوں میں چکنائی کی مقدار کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ 

ڈیکسا سکین کے کیا مقاصد ہیں؟ 

عموما اس سکین کو ہڈیوں کی کثافت معلوم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں جس سے ہمیں فریکچر کے امکانات اور ہڈیوں کی مضبوطی کا اندازہ بھی ہو جاتا ہے۔ اسے 'اوسٹیوپوروسز' کی تشخیص کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس بیماری میں ہڈیاں بھربھری اور کمزور ہو جاتی ہیں جس سے بعض ہڈیوں جیسا کہ ریڑھ کی ہڈی، کولہے کی ہڈی اور مختلف جوائنٹس میں فریکچر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس بیماری کی پیچیدگیوں سے بچاو کیلئے اس کی جلدی تشخیص بے حد ضروری ہے۔ 
پہلے ڈیکسا سکین کے بعد علاج شروع کر دیا جاتا ہے جس کے نتیجے کو پرکھنے کیلئے دوبارہ ایک اور سکین کر کے ہڈیوں کی کثافت میں فرق معلوم کیا جاتا ہے۔ 
 

ڈیکسا سکین کن افراد کو کروانا چاہیے؟ 

نیشنل اوسٹیوپوروسز فاونڈیشن کی تحقیق کے مطابق 70 سال سے زائد عمر کے مرد اور 65 سے زائد کی خواتین کو ڈیکسا سکین لازمی کروانا چاہیے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیاں کمزور ہوتی چلی جاتی ہیں اور فریکچر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 
جو افراد اوسٹیوپوروسز کا علاج کروا رہے ہیں ان کو ایک دو سال بعد ڈیکسا سکین کروا کر علاج سے پڑنے والے فرق کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ آیا کہ علاج قابل قبول ہے یا نہیں۔ مینوپاز کے بعد خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری خاصی بڑھ جاتی ہے لہذا انہیں بھی ڈیکسا سکین کروانا چاہیے۔ 
خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم عمر میں ہی ڈیکسا سکین کروانا چاہیے کیونکہ ان میں ہڈیاں ذیادہ تیزی سے کمزور ہو سکتی ہیں۔ 
 

سکین کے دوران احتیاطی اقدام

سکین کے دوران حتی الامکان کوشش کی جانی چاہیے کہ انسان ساکن رہے اور ہلنے سے پرہیز کرے تاکہ تصاویر کی کوالٹی برقرار رکھی جاسکے۔ سکین کے دوران کسی قسم کی دشواری نہیں ہوتی اور اس میں تقریبا 30 منٹ لگتے ہیں۔ 
اسے عموما بالکل محفوظ سمجھا جاتا ہے تاہم ایکسرے انسان کو ریڈی ایشن سے لاحق نقصانات پہنچا سکتا ہے لہذا حاملہ خواتین کو خصوصا سکین سے پہلے ڈاکٹر سے مشاورت ضرور کرنی چاہیے۔ 
 

ڈیکسا سکین کے نتائج

اس کے نتائج کو ٹی۔سکور کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ ٹی۔سکور زیر غور انسان کی ہڈیوں کی مضبوطی کو اسی عمر کے تندرست افراد کی ہڈیوں کی مضبوطی سے موازنہ کر کے دیا جاتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ٹی سکور کا مطلب کچھ یوں ہے: 
1۔ ٹی۔سکور: منفی 1 یا اس سے ذیادہ۔۔ نارمل بون ڈینسٹی 
2۔ ٹی۔سکور: 2.4-  - 1.1- ؛ اوسٹیوپینیا(ہڈیوں کی ڈینسٹی میں کمی)
3۔ ٹی۔سکور: 2.5۔ یا اس سے بھی کم؛ اوسٹیوپوروسز(بہت کم بون ڈینسٹی جسے تشخیص کی ضرورت ہے)۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.