کیا سوشل میڈیا ڈپریشن کا باعث بن رہا ہے؟

کیا سوشل میڈیا ڈپریشن کا باعث بن رہا ہے؟

 

Read in English

ہماری قوم کے نوجوان اور بچوں میں برابری کی سطح پر مشہور سوشل میڈیا کو اکثر و بیشتر ڈپریشن اور انزائیٹی کی وجہ بتایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا بذات خود تو ڈپریشن اور انزائیٹی کی وجہ نہیں ہے بلکہ اس پر دکھائے جانے والے پروگرام میں منفی جذبات کو ابھارنے والے عناصر انسان کو اس طرح کے مسائل میں مبتلا کر رہے ہیں۔  

لوگوں کو ڈرانا دھمکانا اور ظلم و بربریت پر منحصر اشیاء کا سرعام 24 گھنٹے سوشل میڈیا کی زینت بنے رہنا یقینا انتہائی خطرناک اثرات مرتب کر سکتا ہے اور اس کی گرفت میں آنے والے لوگ ذیادہ تر نوجوان نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور ہر وقت انسان کا ایسے برے پروگراموں سے گھرے رہنا نہ صرف ایسے جذبات کو ابھارتا ہو بلکہ ڈپریشن اور انزائیٹی جیسے اذیت ناک امراض کا سبب بھی بنتا ہے۔

تضحیک آمیز رویہ،دوستوں کا دباو ،حسد اور لوگوں کی برابری کرنے کی سوچ کا ہونا اکثر کمزور دماغی صحت کی وجہ بنتے ہیں ۔یہ تمام منفی رویہ سوشل میڈیا پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔ پس آپ یہ وثوق سے کہہ سکتے ہیں سوشل میڈیا کا زیادہ عرصے کے لیے استعمال ذہنی تناؤ اور پریشانی کا سبب بنتا ہے۔  سوشل میڈیا کامحدود استعمال منفی خیالات سے نمٹنے میں اور ایک صحت مند ماحول ہونے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ یہ لوگوں کے اثر کے بغیر ذاتی تعمیر میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے جو کے مثبت ذہنی رجحان کا سبب بنتی ہے۔ دور جدید میں آن لائن پلیٹ فارم ایک عظیم  آلہ ہے اگر استعمال اعتدال میں میں ہو لیکن یہ ذاتی روز مرہ زندگی سے حاصل تجربہ کا نعم البدل نہیں ہو سکتا ۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.