سگریٹ، تناؤ اور موٹاپا مردوں کے سپرم پر خطرناک اثرات

سگریٹ، تناؤ اور موٹاپا مردوں کے سپرم پر خطرناک اثرات

 

مردوں کی تولیدی صحت اکثر نظر انداز کی جاتی ہے حالانکہ یہ ازدواجی زندگی، نسل کی بقا اور معاشرتی خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ بہت سے مردوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کی روزمرہ کی عادتیں، جیسے سگریٹ نوشی، ذہنی دباؤ اور موٹاپا ان کی زرخیزی کو بری طرح متاثر کر رہی ہوتی ہیں۔ اس مضمون میں ہم سادہ اور سائنسی انداز میں جانیں گے کہ یہ تین خطرناک عوامل کس طرح سپرم کاؤنٹ حرکت پذیری motility اور ساخت morphology پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اس کا حل کیا ہیں۔

 ●  سگریٹ نوشی اور سپرم کی تباہی

سائنسی حقیقت:

سگریٹ میں موجود chemicals جیسے nicotine، tar، اور carbon monoxide   نہ صرف پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ سپرم کی مقدار اور معیار کو بھی شدید متاثر کرتے ہیں۔

▪︎  اثرات:

* سپرم کاؤنٹ میں واضح کمی

* حرکت پذیری میں کمی (سپرم egg تک پہنچنے میں ناکامی)

* ساخت میں بگاڑ (بدشکل سپرم)

* DNA کو نقصان، جس سے حمل کے امکانات کم ہو جاتے ہیں

▪︎  تحقیق:

ایک تحقیقی جائزے کے مطابق، باقاعدگی سے سگریٹ پینے والے مردوں میں سپرم کی حرکت پذیری میں 20% تک کمی دیکھی گئی ہے۔ 

 ذہنی دباؤ اور تولیدی نظام

▪︎  ذہنی دباؤ کیسے نقصان دیتا ہے؟

جب انسان مسلسل دباؤ میں رہتا ہے، تو جسم میں cortisol نامی ہارمون بڑھ جاتا ہے، جو کہ testosterone کو کم کرتا ہے جو سپرم کی پیداوار کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

▪︎ اہم اثرات:

* سپرم کی تعداد میں کمی

* جنسی خواہش میں کمی

* جنسی کارکردگی میں کمی

* بانجھ پن کا خطرہ بڑھ جانا

▪︎  تحقیق:

مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ مسلسل ذہنی دباؤ سپرم کی حرکت اور ساخت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جس سے حمل کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

 ☆  موٹاپا اور سپرم کا تعلق

▪︎ موٹاپا زرخیزی کیوں کم کرتا ہے؟

زیادہ چربی جسم میں estrogen بڑھاتی ہے، جو کہ مردوں میں testosterone کی سطح کو کم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ موٹاپا oxidative stress بھی پیدا کرتا ہے، جو سپرم کے DNA  کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

▪︎ ممکنہ نقصانات:

* کم سپرم کاؤنٹ

* سست حرکت کے حامل سپرم

* سپرم DNA میں ٹوٹ پھوٹ

* مردانہ بانجھ پن

▪︎  تحقیق:

ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ BMI رکھنے والے مردوں میں بانجھ پن کا امکان 50% زیادہ ہوتا ہے۔

 ☆  سپرم کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر

▪︎ سگریٹ نوشی ترک کریں:

Nicotine سپرم کو براہ راست نقصان پہنچاتا ہے، اور اسے ترک کرنے سے زرخیزی میں بہتری آ سکتی ہے۔

 ▪︎ ذہنی دباؤ کو قابو میں رکھیں: 

 یوگا، مراقبہ، ورزش، اور نیند میں بہتری سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔

 ▪︎وزن کم کریں: 

صحت مند خوراک اور ورزش کے ذریعے BMI کو نارمل رکھیں تاکہ ہارمونی توازن برقرار رہے۔

▪︎  مند خوراک کھائیں:

   Zinc، وٹامن C، وٹامن E اور selium جیسے غذائی اجزاء سپرم کی کوالٹی بہتر کرتے ہیں۔

 مردانہ زرخیزی صرف قدرتی نظام پر منحصر نہیں، بلکہ ہماری روزمرہ کی عادات پر بھی انحصار کرتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں خوشیوں کا اضافہ ہو توسگریٹ نوشی سے بچیں، ذہنی سکون تلاش کریں اور صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں۔ یاد رکھیں! آپ کی آج کی چھوٹی کوششیں کل کی بڑی خوشیوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

 

 

 

Recommended Packages

Sara Ali

Sara Ali