ريشہ دار عضلاتي درد وجوہات؟ علامات؟ خدشاتی عناصر؟ علاج؟

ريشہ دار عضلاتي درد وجوہات؟ علامات؟ خدشاتی عناصر؟ علاج؟

 

Read in English

فائبرو-مائی-ایلجیا نسبتا ایک نئی بیماری ہے جس میں پورے جسم میں درد اور تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے۔ علامات میں ذہنی کمزوری، انزائیٹی، ڈپریشن، نیند نہ آنا، سر درد، جسم کا سن پڑ جانا اور پورے جسم میں درد شامل ہیں۔ یہ علامات تقریبا اعصابی، ریومیٹک(جوڑوں کی بیماریاں) اور ذہنی و نفسیاتی بیماریوں سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔لیکن درد جو کہ پورے جسم کو تقریبا 3 ماہ سے ذیادہ عرصے تک متاثر کرے فائبرو-مائی-ایلجیا کی نشاندہی کرتا ہے۔ تھکاوٹ بھی ایک تشخیصی علامت ہے لیکن چونکہ یہ اور بھی بہت سی بیماریوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے لہذا درد ایک ذیادہ اہم پہلو ہے۔ 

ڈاکٹر سے مشورہ کے دوران اپنی علامات ظاہر ہونے تک کا کل عرصہ اور طرز عمل صحیح سے بتانا انتہائی اہم ہے۔ کیونکہ اس بیماری کی تشخیص کے لئے علامات کا سہارا ہی سب سے اہم لائحہ عمل ہے اور کوئی مخصوص قسم کے ٹیسٹ کی عدم موجودگی بھی ہمیں اس بیماری میں صحیح اور تفصیلی جائزہ اور ماضی کی معلومات کی اہمیت کا احساس دلاتی ہے ۔مثال کے طور پر بلڈ ٹیسٹ اور ایکسرے ایم آر آئی وغیرہ اس کی تشخیص میں تو کارگر ثابت نہیں ہوتے لیکن دوسری ملتی جلتی بیماریوں کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ 

خدشاتی عناصر میں خاندان میں پہلے سے موجودگی، کوئی چوٹ لگنا یا بار بار ہونے والی بیماریاں شامل ہیں۔ علاج کیلئے پٹھوں اور اعصابی درد کو کم کرنے والی ادویات شامل ہیں لیکن اپنی زندگی میں چند تبدیلیاں جیسا کہ خوراک اور نیند کا خیال رکھنا اور ورزش بہت اہم ہیں۔ اور ڈاکٹر سے متواتر مشورہ فائبرو-مائی-ایلجیا کی بیماری میں بہت اہم ہے کیونکہ حالیہ طور پر علاج کی عدم موجودگی اس کو مزید بگاڑ سکتی ہے۔ لہذا اکثر و بیشتر چیک اپس میں گریز نہ کیا جائے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.