خواتین کے لیے فائدہ مند وٹامنز

خواتین کے لیے فائدہ مند وٹامنز

 
وٹامن انسانی خلیوں کے فنکشن، نشونما اور افزائش کے لیے لازمی ہے۔ چونکہ ہمارا جسم تمام اجزائے ترکیبی بذات خود نہیں بنا سکتا لہذا یہ ان کے حصول کیلئے بیرونی خوراک پر منحصر ہوتا ہے۔ مردوں اور خواتین کو مختلف وٹامنز کی ضرورت درپیش ہوتی ہے کیونکہ ان کا جسمانی نظام کافی حد تک ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ اس شمارے میں ہم ان وٹامنز کے بارے میں بات کریں گے جو خواتین کیلئے فائدہ مند ہیں۔ 
 

1۔ مچھلی: 

مچھلی کے اندر 14 لازمی وٹامنز میں سے 9 خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں وٹامن اے، بی1، بی2، بی3، بی4، بی5، بی5، بی6، بی12، ڈی اور ای شامل ہیں۔ علاوہ ازیں مچھلی میں اومیگا۔3 فیٹی ایسڈز بھی موجود ہوتے ہیں جو حمل میں پیچیدگیوں سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ ہمارے دماغ کیلئے بھی فائدہ مند ہیں۔ ٹراوٹ اور ٹونا سب سے صحت مندانہ مچھلیاں ہیں کیونکہ ان میں 9 وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ 
 

2۔ہری سبزیاں:

گہرے ہرے رنگ کے پتوں والی سبزیاں چونکہ زیادہ روشنی جذب کرنے کی اہل ہوتی ہیں لہذا ان میں اشیائے خوردنی کی مقدار بھی نسبتا ذیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں فولاد اور فولک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو خواتین میں ہارمونز کی ربطگی کو قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ 
 

3۔بیج: 

بیج وٹامن بی کا سب سے بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ سورج مکھی، شیا اور السی کے بیج چھاتی کے کینسر سے بھی نجات دلاتے ہیں۔ 
 

4۔ خشک میوہ جات: 

ان کو وٹامن بی کا دوسرا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ بادام اور اخروٹ بہترین خشک میوہ جات میں سے ہیں جن میں کولیسٹرول کی بھی کم مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں دل کی صحت کیلئے بھی مفید ہے۔ یہ سروکس اور اووری کے سرطان سے بھی بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔ تاہم ایک دن میں 2 یا 3 سے ذیادہ نٹس استعمال نہیں کرنے چاہیئے کیونکہ اس میں سوڈیم کی کافی مقدار ہوتی ہے جو وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ 
 

5۔ انڈے: 

انڈے بھی وٹامنز کے ساتھ ساتھ زنک، کاپر اور فولاد کا اہم ذریعہ ہیں جو ہمارے مدافعتی نظام، دماغ، پٹھوں اور خلیوں کیلئے بہت اہم ہیں۔ علاوہ ازیں انڈوں میں فولک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو دوران حمل بچوں میں پیدائشی نقص سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ لیکن 3 سے ذیادہ انڈے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے کولیسٹرول میں اضافہ اور نتیجتا دل کے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ 
 

6۔ میٹھی شملہ مرچ: 

ان میں وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو ہمارے جوڑوں، ہڈیوں اور دانتوں کیلئے بہت مفید ہے۔ ان میں لائکوپین اور بیٹا کیروٹین بھی پائی جاتی ہے جو مختلف کینسر، بانجھ پن، آرتھرائٹس، الزائمر اور جلد کے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ یہ دونوں حاملہ خواتین میں اموات میں کمی اور رات کے وقت بینائی میں دشواری سے بھی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بچے کی پیدائش کے بعد ماں میں بخار اور ڈائریا سے بھی بچاتے ہیں۔ 
 
قصہ مختصر یہ کہ وٹامنز ہمارے جسم کی نگہداشت میں بنیادی اور مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ خواتین میں چند وٹامنز ذیادہ ضروری ہوتے ہیں جو ہارمونز، حمل، زچگی، کینسر اور دیگر خواتین کے امراض میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ خواتین کیلئے مچھلی، ہرے پتوں والی سبزیاں، بیج، انڈے، خشک میوہ جات اور میٹھی شملہ مرچ انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتی ہیں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.