ایکزیما کا مجموعی طریقہ علاج

ایکزیما کا مجموعی طریقہ علاج

 

Read in English

 ایکزیما -جسے ڈرماٹائٹس بھی کہا جاتا ہے- جلد کی ایک بیماری ہے جس میں جلد پر جگہ جگہ لال رنگ کے پیچ بن جاتے ہیں اور ان پر شدید خارش بھی ہوتی ہے۔ ذیادہ تر بچوں میں ہونے والی یہ بیماری کسی بھی عمر کے افراد کو اپنی زد میں لے سکتی ہے۔ ذیادہ تر سوزش کی بیماریوں کی طرح ایکزیما بھی وقت فوقتا شدت اختیار کرتا ہے۔ بعض بچے عمر گزرنے کے ساتھ اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کر لیتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو کافی عرصہ اس بیماری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ زیر بحث مرض کے مجموعی طرز علاج میں کیا کچھ شامل ہے۔ 

 

١. سیب کا سرکہ

~مجموعی طرز علاج میں سیب کے سرکے کو بہت سی بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ سیب کے سرکے میں پانی ملا کر زخموں پر مرہم کی طرح لگانے سے جلد کی ایسیڈٹی کو حد درجہ کم کیا جا سکتا ہے جو کہ زخم کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

پانی ملائے بغیر سرکہ کو اپنی جلد پر ہر گز مت لگائیں کیونکہ یہ جلد کو جلا سکتا ہے۔ 

 

٢. ایکزیما کی بنیادی وجہ تلاش کریں

~بسا اوقات رستی ہوئی آنتوں سے نکلتا ہوا مادہ بھی جسم میں مختلف جگہ سوزش کا باعث بنتا ہے۔ آنتوں میں کسی قسم کی چوٹ کے بعد اس میں موجود اشیاء اور بیکٹیریا باہر نکل کر خون کے ذریعے پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں اور سوزش کا باعث بنتے ہیں۔ 

~پری بائیوٹکس اور پرو بائیوٹکس آنتوں کے لئے بہت اہم ہیں اور یہ سپلیمنٹ کی شکل میں بآسانی میڈیکل سٹور سے مل جاتے ہیں اور آنتوں کے زخم بھرنے میں خاصے مفید ہیں۔ 

~خوراک کی جانچ پڑتال: 

اکثر ایکزیما کسی خوراک کے کھانے سے بھی شدت اختیار کر لیتا ہے اور ایسے حالات میں غور کر کے ان حساسیت پیدا کرنے والی اشیاء کا پتہ لگانا بہت اہم ہے تاکہ آئندہ ان سے احتیاط برتی جائے۔ ایک ایک کر کے ان تمام اشیاء کو کھانے سے گریز کر کے بآسانی پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ کونسی اشیائے خوردنی اس بیماری کا باعث ہیں۔ 

 

٣.  دلیے کو پانی میں حل کر کے اس سے نہائیں

~خوشبو کے بغیر والا پروڈکٹ لے کر اسے پانی میں حل کریں اور غسل کریں۔ 

~اسے عرصہ دراز سے جلد کی بیماریوں کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس میں خارش اور سوزش دونوں کا کم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ 

 

٤. ذیادہ کیمیکلز والے صابن سے گریز 

~ایکزیما کو بھڑکانے والے کیمیکلز جو کہ صابن میں بھی موجود ہو سکتے ہیں ان سے بھی اجتناب کریں اور کوشش کریں کہ خوشبو اور الکوہل سے پاک صابن کا انتخاب کیا جائے۔ 

 

٥. کپڑے دھونے والے ڈیٹرجنٹ کو بھی پرکھیں

صرف لیبل پر درج معلومات پر بھروسہ کرنے کے بجائے خود دیکھیں کہ کیا کوئی ڈیٹرجنٹ ہماری جلد کے مسائل کا سبب تو نہیں ہے۔ 

آن لائن بہت سے ذرائع ہمیں ڈیٹرجنٹ میں موجود اشیاء کے بارے میں تمام معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ 

 

مندرجہ بالا تدابیر کو زندگی میں شامل کریں اور ایکزیما سے گھر بیٹھے ہی نجات پائیں۔ لیکن پھر بھی اگر فرق نہ پڑے تو شفا فار یو سے بلا تاخیر رابطہ کریں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.