ماہواری کے علاوہ پیٹ میں مڑوڑ اور کریمپس

ماہواری کے علاوہ پیٹ میں مڑوڑ اور کریمپس

Read in English

زیادہ تر خواتین ماہواری کے دوران جسم میں درد/پیٹ میں مڑوڑ اٹھنے کی شکایت کرتی ہیں اور وہ اس آس پہ یہ درد برداشت کرتی رہتی ہیں کہ ماہواری ختم ہونے کے ساتھ ہی یہ درد بھی ختم ہو جائے گا۔ تاہم ماہواری کے علاوہ بھی پیٹ میں مڑوڑ اٹھ سکتے ہیں۔ یہ آپ کیلئے حیران کن بات ہوگی اور بالکل اسی طرح ماہواری کے علاوہ ایسی صورت دیگر خواتین کو بھی پریشان کر دیتی ہے۔ 

ماہواری کے علاوہ پیٹ میں مڑوڑ اٹھنے کی وجوہات

خواتین ماہواری کے دنوں کے علاوہ بھی پیٹ کے نچلے حصے میں درد کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی کئی وجوہات ہیں: 

۔ حمل 

۔ ایکٹوپک حمل 

۔ اوویرین سسٹس 

۔ اوویولیشن 

۔ پیلوک انفلیمیٹری ڈیزیز 

۔ اوویرین کینسر 

۔ انفلیمیٹری باول ڈیزیز 

 

۔ حمل: 

اگر آپ ماہواری کے ایام کے علاوہ بھی اسی قسم کے درد کا شکار ہیں تو آپ کو حمل کا ٹیسٹ کروانا چاہیئے۔ حمل کے ابتدائی مراحل میں انڈہ اور سپرم سے مل کر بننے والا مرکب بچہ دانی کی دیوار میں اپنی جگہ بنا رہا ہوتا ہے جو ایسی ہی درد کا باعث بنتا ہے، اسے امپلانٹیشن پین کہا جاتا ہے۔ لہذا ایسی صورتحال میں حمل کا ٹیسٹ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ 

 

۔ ایکٹوپک حمل: 

ایکٹوپک پریگننسی کی وجہ سے پیلوک کیویٹی، جو کہ پیٹ کے سب سے نچلے حصے میں ہوتی ہے، میں درد ہونے لگتی ہے۔ ایکٹوپک حمل دراصل بچہ دانی کی بجائے اس کے ساتھ لگی ٹیوبز میں وقوع پذیر ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے یہ ٹیوبز پھٹ جاتی ہیں جس کے باعث پیٹ اور کمر میں شدید قسم کی درد ہو سکتی ہے۔ دیگر علامات نارمل حمل کی طرح ہی ہوتے ہیں جیسا کہ الٹی اور چھاتی میں درد وغیرہ۔ 

 

۔ اوویرین سسٹس: 

سسٹس اووریز میں بننے والی پانی کی تھیلیاں ہوتی ہیں۔ یہ عموما جب تک ایک خاص سائز تک رہتی ہیں تب تک بالکل نقصان دہ نہیں ہوتیں۔ اگر یہ پھٹ جائیں تو پیٹ کے ایک جانب بہت تیز اور چھبنے جیسی درد کا باعث بنتی ہیں اور اس کی وجہ سے بسا اوقات شلوار کو خون بھی لگ جاتا ہے۔

 

اوویولیشن: 

بعض اوقات ماہواری سائیکل کے درمیانی ایام یعنی کہ 14/15 دن کے آس پاس پیٹ میں تکلیف کی شکایت کرتی ہیں۔ یہ اووریز میں موجود انڈے کی ٹیوبز کی جانب روانگی کے باعث ہوتا ہے۔ اس عمل کے دوران پیٹ میں معمولی سا درد محسوس کیا جاتا ہے۔

 

پیلوک انفلیمیٹری ڈیزیز(پی۔آئی۔ڈی): 

پی۔آئی۔ڈی سیکس کے ذریعے پھیلنے والا ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے جو کہ پورے نظام تولید کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ اس میں وجائنا سے رطوبت نکلنے سے لیکر سیکس کے دوران درد اور پیٹ میں درد جیسی شکایات کا سامنا ہوتا ہے۔ 

 

اوویرین کینسر: 

اووریز میں سرطان کے باعث بھی پیلوس میں مسلسل مگر ہلکی نوعیت کا درد ہر وقت موجود رہتا ہے۔ حالانکہ یہ کریمپس کی ایک عام وجہ نہیں ہے مگر اسے کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔ دیگر علامات میں پیٹ کے نچلے حصے میں سوزش، پیٹ میں مسلسل ہلکا درد اور بار بار پیشاب کی طلب شامل ہیں۔ 

 

۔ انفلیمیٹری باول ڈیزیز(آئی۔بی۔ڈی): 

آئی بی ڈی منہ سمیت آنتوں تک نظام انہظام کو متاثر کرنے والا ایک دیرینہ مرض ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں جن کا نام کرونز ڈیزیز اور السریٹو کولائٹس ہے۔ دونوں امراض پیٹ کے مختلف حصوں میں درد کا باعث بنتے ہیں۔ 

 

تشخیص اور علاج: 

اگر آپ مسلسل کریمپس/ پیٹ میں مڑوڑ اور درد کا شکار ہیں اور اس کی وجہ ماہواری نہیں ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کرنا چاہیئے۔ یہ کسی خطرناک بیماری جیسا کہ کینسر اور ایکٹوپک حمل کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ تشخیص محض ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد ممکن ہے۔ کریمپس کے ذیادہ تر مسائل خود بہ خود ٹھیک ہو جاتے ہیں مگر بعض اوقات طبی معائنہ کسی بڑے مسئلے سے بچا لیتا ہے لہذا ڈاکٹر سے معائنہ انتہائی اہم ہے۔ 

درد کی ادویات حاصل کرنے کیلئے ابھی شفا فار یو سے رابطہ کریں۔

Recommended Packages

Farah Jassawalla

Farah Jassawalla is a graduate of the Lahore School of Economics. She is also a writer, and healthcare enthusiast, having closely observed case studies while working with Lahore's thriving general physicians at their clinics.