گنٹھیا؛ سب سے درد ناک آرتھرائٹس
June 24, 2019 | Uzair Arshad

گنٹھیا؛ سب سے درد ناک آرتھرائٹس



Read in English

یہ مرض برسوں سے لوگوں کی زندگی کو کٹھن کر رہا ہے۔ یہ تب جنم لیتا ہے جب ہمارے جسم میں موجود پیورین ٹوٹ کر یورک ایسڈ بناتی ہیں جو کہ عام طور پر ہمارے جسم سے پیشاب کے ذریعے خارج کر دیا جاتا ہے جبکہ اگر یہ کمپاؤنڈ بہت ذیادہ مقدار میں بننے لگے تو اس کے کرسٹلز جوڑوں میں جمع ہو کر وہاں ایک درد سے بھرپور ری ایکشن کا باعث بنتے ہیں۔ یہ مرض گردوں کی یورک ایسڈ کو پیشاب کے ذریعے خارج کرنے کی قابلیت میں کمی کی وجہ سے یا اس کی بہت ذیادہ مقدار میں پیدا ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ذیادہ تر گاوءٹ ہمارے پاوں کے انگوٹھے اور ہاتھ کی انگلیوں کے جوڑوں کو متاثر کرتی ہے اور جوڑ میں گرمائش اور سوزش واضح ہو رہی ہوتی ہے۔ اس کا بنیادی علاج ادویات کے ذریعے ہی ممکن ہے لیکن ہماری روز مرہ زندگی میں کچھ احتیاط بھی اس تکلیف دہ عمل سے کسی حد تک بچا سکتی ہے۔ 

اب وہ کونسی تبدیلیاں یا احتیاطی تدابیر ہیں؟ آیئے جانتے ہیں

سب سے اہم وہ خوراک استعمال کی جائے جس میں پیورین کی مقدار انتہائی کم ہے

اپنے وزن کو آئیڈیل سطح پر برقرار رکھنا

الکوہل کا کم سے کم استعمال

ایسی اشیائے خوردونوش جس میں فرکٹوز کی مقدار کم ہو، ان کا کم استعمال

ہمارا جسم خوراک میں موجود پیورین کو توڑ پھوڑ کر یورک ایسڈ کی شکل میں جسم سے پیشاب کے ذریعے خارج کر دیتا ہے اور پیورین ہمارے اکثر و بیشتر کھانے کی اشیاء جیسا کہ الکوہل، کولڈ ڈرنکس، کلیجی، کچھ اقسام کی سی فوڈ، بیکن اور بڑے اور چھوٹے گوشت کا اہم حصہ ہیں۔ اسی طرح فرکٹوز بھی ہمارے جسم میں پیورین میں تبدیلی کے بعد یورک ایسڈ کی شکل میں خارج کی جاتی ہے۔ 

لہذا مندرجہ بالا اشیاء کا کم سے کم استعمال، آئیڈیل سطح پر وزن برقرار رکھنا اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات کا باقاعدہ استعمال گاوءٹ کے درد سے بھرپور ری ایکشن سے نجات دلا کر ہماری زندگی پر سکون بنا سکتے ہیں۔ 

 مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں شفا فار یو کی ٹیم سے اور پاکستان میں ہڈیوں کے بہترین ڈاکٹر کے ساتھ اپائنٹمنٹ بک کریں 

042-111-748-748

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.