پیدل چلنے(واک) کے فوائد

پیدل چلنے(واک) کے فوائد

 
پیدل چلنے کو عام طور پر ورزش کے زمرے میں کم ہی شمار کیا جاتا ہے۔ تاہم تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ ایک بہترین قسم کی ورزش ہے۔ یہ ایک آسان طرز کی ورزش ہے جس میں بلا امتیاز تمام عمر کے لوگ شمولیت اختیار کر سکتے ہیں اور اس میں چوٹ لگنے کے امکانات بھی نسبتا کم ہوتے ہیں۔ اگر آپ اتھلیٹ ہیں تب بھی یہ سرگرمی آپکے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ آئیے اسکے فوائد کا بغور جائزہ لیتے ہیں: 
 

١۔ وزن اور بی۔ایم۔آئ میں کمی:

الف۔ اکثر و بیشتر لوگ دن میں کم ازکم 10000 قدم پیدل چلنے کی کوشش کرتے ہیں جسے بآسانی مختلف ایپس اور آلہ کار سے ماپا جا سکتا ہے۔ 
ب۔ ان دس ہزار قدم کے فاصلے کو عمر اور دیگر عناصر کے لحاظ سے تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے مگر بنیادی مقصد پیدل چلنا ہے جس سے ہم کیلوریز جلانے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کو تقویت بھی بخشتے ہیں۔ اس سے ہمارا موڈ بھی بہتر ہو جاتا ہے۔ 
ج۔ جب آپ کھانے سے حاصل شدہ کیلوریز سے ذیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں تو خود بخود آپ کے وزن میں کمی آنے لگتی ہے۔  اگر آپ صحت مند خوراک اور واک کو اپنا طرز زندگی بنا لیں تو آپ کا بی۔ایم۔آئی اور وزن دونوں کنٹرول میں رہیں گے۔ 
د۔ بی۔ایم۔آئی دے ہمیں کسی بھی شخص کے وزن اور قد کے حساب سے اس کے جسم میں موجود چربی کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ جتنا ذیادہ بی۔ایم۔آئی اتنا ذیادہ فیٹ! 
 

٢۔ دل کی صحت کی افزائش: 

الف۔ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ واک ہمیں دل کی بیماریوں، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول سے بھی نجات دلاتی ہے۔ 
ب۔ تاہم عام طور پر دل کے امراض کو جینیاتی عناصر بھی متاثر کرتے ہیں مگر ہماری سرگرمیاں بھی کافی حد تک اثر انداز کر سکتی ہیں۔ جتنا آپ اچھا کھائیں گے جتنا آئیڈیل سطح پر آپ کا وزن برقرار رہے گا اتنا ہی دل کے امراض کا امکان کم ہوتا چلا جائے گا۔ 
 

٣۔ خوشگوار موڈ، درد میں کمی اور سٹریس سے نجات:

الف۔ ورزش کے نتیجے میں بننے والے اینڈورفن ہمارے موڈ میں بہتری لاتے ہیں۔
ب۔ نا صرف یہ اینڈورفن ہیپی ہارمون کا کام کرتے ہیں بلکہ ان کا ایک کام درد میں کمی بھی ہے۔ 
ج۔ درد اور سٹریس سے نجات کیلئے ماہرین صحت اپنے مریضوں کو واک کا مشورہ لازمی دیتے ہیں۔ 
 
لہذا پیدل چلنے سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کیلئے روزانہ 30 منٹ تک چلنا اپنی روٹین میں خوراک کی طرح شامل کریں۔ تیز چلنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کا دل تیزی سے دھڑکنے لگے یا آہستہ آہستہ اپنی رفتار میں اضافہ کریں۔ یا کچھ فاصلہ تیز رفتار سے اور کچھ آہستگی سے طے کرنے کی عادت ڈالیں۔ تیس منٹ تک اس سلسلے کو دہراتے رہیں۔ اس طرح آپ پر اثر انداز میں کیلوریز برن کریں گے۔ قدموں کی ایک متعین تعداد کے مطابق چلنا شروع کریں اور اس ٹارگٹ کو پورا کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ اس اہم طرز زندگی کو اپنا معمول بنا سکیں!

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.