ڈیش ڈائٹ کے متعلق اہم معلومات

ڈیش ڈائٹ کے متعلق اہم معلومات

 

Read in English

 

ڈی۔اے۔ایس۔ایچ (ڈیش) ڈائٹ بلڈ پریشر پر قابو پانے کیلئے ترتیب شدہ ایک 'علاج باالغذا' کا طریقہ ہے جس میں خوراک میں مناسب ردوبدل کر کے بلند فشار خون یعنی بلڈ پریشر کو مخصوص درجہ تک برقرار رکھنے، دل کے امراض اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھنے دے روکا جا سکتا ہے۔ ماضی میں خوراک میں نمک کی کمی کو دل کے امراض کیلئے فائدہ مند قرار دیا جاتا تھا مگر ڈیش ڈائٹ کا انحصار فائبر، پوٹاشیم، میگنیسیم اور کیلسیم پر ہے۔ تاہم سوڈیم کے استعمال میں احتیاط ابھی بھی لازمی ہے۔

 

باقی مخصوص غذاؤوں کی طرح ڈیش ڈائٹ میں بھی میٹھا، الکوہل اور چکنائی سے بھرپور اشیاء کا استعمال محدود کیا جاتا ہے۔ ڈیش ڈائٹ میں اناج، پھل، سبزیاں، چربی کے بغیر گوشت، خشک میوہ جات اور صحت مند فیٹس شامل ہیں۔ کسی بھی صحت بخش ڈائٹ کی طرح ڈیش ڈائٹ میں بھی قدرتی اشیاء، جو کہ جسم کو تقویت پہنچائیں، مرکزی کردار رکھتی ہیں۔ یہ غذا ہمیں تمام انواع و اقسام کی اشیائے خوردونوش سے حاصل شدہ اجزا فراہم کرتی ہے۔ چند غذائیں بہت سے خوراک کے ذرائع کو استعمال کرنے سے روکتی ہیں جو کہ چند مخصوص غذائی اجناس کی فراہمی کو اثرانداز کرتا ہے۔ اس غذائی قسم میں میانہ روی اور تھوڑے سے اشیاء پر مشتمل کھانے دو انتہائی اہم پہلو ہیں۔ 

 

ورزش بھی اس ڈائٹ کا ایک کارگر رکن ہے۔ روزانہ تیس منٹ کی کثرت مجوزہ طریقہ ہے۔ ڈائٹ کے ساتھ ورزش کو شامل کرنا سونے پر سہاگے کے مترادف ہے۔ تیس منٹ روزانہ ورزش ایک تھکا دینے والا کام محسوس ہوتا ہے مگر دوپہر کے کھانے کے بعد یا رات کو سونے سے پہلے تیس منٹ تیز رفتار سے چلنا اس کام کو مزید کارآمد بنا دیتا ہے۔ 

 

اگر آپ کسی دل کے مسائل میں مبتلا ہیں تو اس ڈائٹ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ طرز زندگی میں مزید مثبت تبدیلیاں جاننے کیلئے شفا فار یو کے پلیٹ فارم سے منسلک رہئے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.