پیلیو ڈائٹ کے بارے میں اہم معلومات

پیلیو ڈائٹ کے بارے میں اہم معلومات

 
ماضی قریب میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی پیلیو ڈائٹ کے بارے میں عوام الناس میں ابھی بھی شبہات موجود ہیں کہ کیا اسے استعمال کرنا فائدہ مند، آسان اور کارآمد ہے یا نہیں؟ کیا یہ ڈائٹ بھی انہی چند غذائی تراکیب میں سے ہے جو ماضی قریب میں تیزی سے شہرت پا کر دوبارہ گمنامی کے عمیق گڑھوں میں جا گری ہیں؟ پیلیو ڈائٹ ہمارے آباؤ اجداد جو پتھر کے زمانے یعنی سٹون ایج سے تعلق رکھتے تھے کی یادگاری ہے جس میں ہم ان اشیا کو ترجیح دیتے ہیں جو آسانی سے اکٹھی کی جا سکیں یا جن کا شکار کیا جا سکے۔ یقینا اس دور میں پھل، سبزیاں، مچھلی، گوشت، خشک میوہ جات اور مختلف بیج شامل خوراک تھے۔ ڈیری کی اشیا اس ڈائٹ میں نہیں ملتی کیونکہ یہ اس زمانہ قدیم کے بہت عرصے بعد رائج ہوئیں۔ 
 
اس غذا کا بنیادی جزو یہ خیال ہے کہ ہمارا جسم موجودہ زمانہ میں مشہور اشیاء جیسا کہ اناج، دالیں، پھلیاں یا ڈیری کو برداشت کرنے کے ارتقائی مراحل سے مکمل طور پر نہیں گزر سکا۔ اس غذا کے پیروکار ان اشیا کے استعمال کو دل اور دماغ کی بیماریوں کی وجہ قرار دیتے ہیں۔ لہذا اس غذا کو استعمال کرنے کے لیے آپکو اناج، دالیں، چینی اور مزید ڈیری کی اشیاء سے اجتناب کرنا ہوگا۔ خوراک کے ساتھ ساتھ ورزش کو بھی اس غذا کا ایک بنیادی حصہ کہا جاتا ہے چونکہ پرانے وقتوں میں لوگ شکار کرنے اور دیگر سرگرمیوں میں خاصے چاک و چوبند رہتے تھے۔ اس کے علاوہ مصنوعی اور بازاری اشیاء سے گریز بھی اس غذا کا حصہ ہے۔ یہ بات تو تحقیق سے ثابت ہے کہ مصنوعی طرز پر تیار شدہ کیمیکلز کا استعمال انتہائی نقصانات کا باعث ہے۔ 
 
ڈیری کی اشیاء، آرٹیفیشل سویٹنرز اور دیگر اناج کا عدم استعمال کئی سوالات کا باعث بنتا ہے۔ ان اشیاء کا کم استعمال کرنا تو مفید ہے مگر مکمل گریز اس غذا کی پائیداری پر سوالیہ نشان ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ دنیا میں اور بھی کئی طرز خوراک ہمیں دل کی بیماریوں اور موٹاپے سے نجات دلانے کا دعوی کرتے ہیں اس ڈائٹ کو شامل زندگی کرنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ میڈیکل سائنس میں ورزش اور متوازن غذا کا باقاعدہ استعمال ہمیں ان تمام بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔ پیلیو ڈائٹ کو ہو بہو اپنی خوراک کا حصہ بنانا نہ تو صرف ایک وقت طلب کام بلکہ اس کے غیر روایتی اصولوں کو اپنانا بھی مشکل سے خالی نہیں۔ 
 
لیکن اگر آپ اپنے ایک دو ماہ اس ڈائٹ کو استعمال کرنے کیلئے صرف کر سکتے ہیں تو آپ ضرور اسے ٹرائی کریں اور دیکھیں کہ کیا آپ کا جسم اس طرح کی ڈائٹ کے موافق ہے یا نہیں اور کیا آپ اس ڈائٹ کو دیرینہ استعمال کیلئے منتخب کریں گے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.