ٹائفائڈ(آنتوں کا بخار) کے بارے میں اہم معلومات

ٹائفائڈ(آنتوں کا بخار) کے بارے میں اہم معلومات

 

Read in English

ٹائفائڈ،ہمارے ملک میں ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے جو کہ آلودہ خوراک کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ ایک بیکٹیریا جسکا نام سالمونیلا ہے، کے ذریعے پھیلتا ہے جو انسان اپنے پاخانے میں بھی خارج کرتا ہے اور پھر اگر کوئی احتیاط نہیں کرتا تو وہ اپنے گندے ہاتھوں کے ذریعے اس بیماری کے پھیلاؤ کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آلودہ پانی کے ذریعے بھی پھیلتا ہے مثال کے طور پر اگر کھانا پکاتے ہوئے یا سبزیوں کو دھوتے ہوئے ہم گندا پانی استعمال کریں تو یہ اس طرح بھی پھیل سکتا ہے۔ 

اس کی علامات بھی بہت مخصوص ہیں جس میں شدید اور مستقل بخار، پیٹ میں درد، کمزوری، سر درد اور بھوک نہ لگنا سر فہرست ہیں۔ قبض یا دست کی شکایت بھی ہو سکتی ہے اور بعض اوقات جسم پر دانے یا Rash بھی بن سکتے۔ اس کا فوری طور پر علاج خطرناک نتائج سے بچا سکتا ہے جو کہ اینٹی بائیوٹک کے ذریعے کیا جاتا ہے لیکن بہت سے بیکٹیریا اب ان ادویات کے خلاف قوت مدافعت پیدا کر چکے ہیں جو کہ علاج میں خاصی مشکل کا باعث بن رہی ہے۔ اس صورتحال میں اینٹی بائیوٹک کی دوسری کلاسز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ 

یہ جاننا ضروری ہے کہ علامات کے ختم ہونے کے بعد بھی یہ بیکٹیریا ہمارے جسم میں موجود ہو سکتا ہے اور انسان اس کے پھیلاؤ کا ایک اہم وجہ بن سکتا ہے لہذا ڈاکٹر کے کہنے کے بغیر ادویات ترک کر دینا یا اس سے پہلے روزمرہ کے کام شروع کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس کی احتیاطی تدابیر پر کل کے شمارے میں تفصیل سے بات کی جائے گی۔ لہذا شفا فار یو کے ساتھ رابطے میں رہئے۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.