ایچ-آئی-وی کیا ہے؟

ایچ-آئی-وی کیا ہے؟

 

Read in English

ایچ-آئی-وی یا ہمارے جسم میں موجود ان خلیوں کا خاتمہ کرتا ہے جو ہمیں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔ ان خلیوں کی بتدریج کمی ہمارے جسم میں موجود قوت مدافعت کو وقت کے ساتھ ساتھ مزید کم کرتی رہتی ہے۔ پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ہمیں ہر وہ نایاب اور موقع پرست جراثیم ہمارے جسم میں بیماریوں کا باعث بنتے ہیں اور کچھ اقسام کے کینسرز بھی انسان کو اپنی زد میں لے لیتے ہیں۔ اس سارے بیماریوں کے مجموعے کا نام ایڈز ہے۔ تاحال اسکا کوئی علاج نہیں۔ 

یہ جاننا ضروری ہے کہ ایچ-آئی-وی ہوا، پانی، تھوک، آنسو، پسینہ، کیڑے مکوڑوں یا اپنا کھانا پینا اور ٹائلٹ شیئرنگ سے پھیلتا۔ بلکہ اس کی منتقلی بذریعہ خون، سیکس کے دوران نکلنے والی سمن، وجینل فلوئڈاور ماں کے دودھ سے ہوتی ہے۔ سیکس، دوران پیدائش بچے میں منتقلی، ماں کے دودھ کے ذریعے اور استعمال شدہ انجیکشن اور سرنجز دوبارہ استعمال کرنا اس کی پھیلاؤ کا اہم ترین وجہ ہے۔ اس سے بچاو کیلئے سیکس اور ایک سے ذیادہ سیکس پارٹنرز سے اجتناب، استعمال شدہ انجیکشن اور سرنجز دوبارہ استعمال کرنے سے شدید گریز اور سیکس کے دوران کونڈم کا درست استعمال انتہائی اہم ہیں۔ 

اس کی علامات،تشخیص اور علاج کے بارے میں بات اگلے شمارے کا موضوع ہوگا۔ پاکستان میں اس مرض کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے بارے میں اہم جانکاری حاصل کرنا بہت اہم ہے۔ لہذا اگر آپکو لگتا ہے کہ آپ کو اس مرض کا شکار ہونے کا خدشہ ہے تو آج ہی شفا فار یو کے ڈاکٹرز سے ضرور رابطہ کریں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.