ایچ-آئی-وی کی علامات اور تشخیص

ایچ-آئی-وی کی علامات اور تشخیص

 

Read in English

ایچ-آئی-وی کی پہلی سٹیج میں شاذ و نادر ہی لوگوں میں علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ انفیکشن کے 2 سے 4 ہفتوں کے بعد مریض کو نزلہ زکام جیسی علامات آنا شروع ہو جاتی ہیں جن میں بخار، سردی لگنا، رات کو ٹھنڈے پسینے آنا، گلا خراب ہونا اور لمف نوڈز کی سوزش شامل ہیں۔ یہ تمام علامات کسی بھی اور بیماری کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہیں لہذا ایچ-آئی-وی کی موجودگی کی یقین دہانی انتہائی اہم ہے۔ ان علامات کے ظاہر ہونے کے بعد اپنے ڈاکٹر سے فورا رجوع کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ اس بیماری کے ابتدائی مراحل میں ہی اسے پکڑ لیا جائے اور اسے ایڈز تک پہنچنے سے بچایا جا سکے۔ حالیہ طور پر علاج کی عدم موجودگی کے باوجود بھی اس مرض کے ایڈز تک پہنچنے تک کے دورانیے کو کچھ ادویات کے استعمال سے بڑھایا جا سکتا ہے۔


جانیے  ایچ-آئی-وی کی مکمل تفصیلات

تشخیص کے لئے کئی ٹیسٹ موجود ہیں جیسا کہ اینٹی-جن/اینٹی-باڈی ٹیسٹ، اینٹی-باڈی ٹیسٹ اور نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹاین اے ٹی وغیرہ۔ اینٹی-باڈی ٹیسٹ اس وائرس کی ہمارے خون اور جسمانی فلویڈز میں موجودگی کا پتہ چلانے کا اہم ذریعہ ہے۔ این اے ٹی تمام تشخیصی ٹیسٹ میں سب سے جلدی اس وائرس کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ کافی مہنگا بھی ہے۔ لیکن سب سے ذیادہ استعمال آج بھی اینٹی-جن/اینٹی-باڈی ٹیسٹ ہی ہوتا ہے۔ ہمارا جسم بیرونی اشیا(اینٹی۔جن) کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہوئے اینٹی-باڈی بناتا ہے جن کا اس ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چل جاتا ہے۔ اینٹی-باڈی بننے سے قبل ہی ایچ-آئی-وی اینٹی-جن کی موجودگی کا پتہ چلانا بھی اس ٹیسٹ کا خاصہ ہے۔ 

اس بیماری کی جلد تشخیص انتہائی اہم ہے۔ علاج سے پہلے کل کے شمارے میں ہم اس کی تمام مرحلے کے بارے میں جانیں گے جس سے مزید اس کی جلد تشخیص کی اہمیت کا پتہ چلے گا۔ ایچ-آئی-وی کس طرح ایڈز بنتا ہے؟ جاننے کیلئے دیکھتے رہئے ہمارے فیس بک پیج  کو۔

گھر بیٹھے ایچ-آئی-وی کا ٹیسٹ کروایں 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.