روزانہ ہماری صحت کو کتنا فائبر چاہیے ہوتا ہے؟

روزانہ ہماری صحت کو کتنا فائبر چاہیے ہوتا ہے؟

 

Read in English

دور حاضر میں ماہرین صحت کا پسندیدہ موضوع 'فائبر' کافی مقبولیت حاصل کر چکا ہے اور اسکی ایک خاص وجہ ہے۔ فائبر کس طرح سے ایک بیلنسڈ ڈائٹ کے کیلئے اہم ہے، یہ سوال ابھی بھی صیغہ راز میں ہے۔ فائبر جو کہ پھلوں، سبزیوں، پھلی دار اشیاء اور اناج میں موجود ہوتا ہے نہ صرف ہمارے نظام انہظام کو تقویت بخشتا ہے بلکہ دل کی بیماریوں اور شوگر سے نجات دلانے میں بھی فائدہ مند ہے۔ یہ ہمارے وزن کو بھی قابو میں رکھتا ہے اور کولیسٹرول کی تعداد بھی نہیں بڑھنے دیتا۔ لہذا اس طاقتور کمپاؤنڈ کو روزانہ استعمال کرنا چاہیے۔ 

روزانہ فائبرز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے جتنی مقدار درکار ہوتی ہے یہ ہر انسان کی عمر اور جینڈر کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ بمطابق انسٹیٹیوٹ آف گائیڈلائنز دار فائبر ان۔ٹیک، مردوں کو ایک دن میں کم از کم 38 گرام اور عورتوں کو 25 گرام فائبر لازمی استعمال کرنا چاہئے۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا کہ یہ مقدار ہر عمر میں مختلف ہو سکتی ہے لہذا اپنی عمر کے مطاب مقدار معلوم کرنے کیلئے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ 

 

ذیادہ تر فائبر ہمارے جسم میں جذب نہیں ہو پاتا بلکہ خارج کر دیا جاتا ہے لہذا اسے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنا بے حد ضروری ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں: 

١. سولیبل فائبر

یہ پانی میں بخوبی حل ہو جاتا ہے۔

٢.  انسولیبل فائبر

یہ پانی میں حل نہیں ہوتا اور ہمارے نظام انہظام میں سے بن چھوئے گزر جاتا ہے اور اس کو مدد دیتا ہے۔ 

ایک بیلنسڈ ڈائٹ کے کیلئے دونوں اقسام کے فائبرز ضروری ہیں۔ 

اپنی روزانہ کی مقدار کو حاصل کرنے کیلئے اناج جیسا کہ ہول ویٹ بریڈ اور پاستا کو ترجیحی طور پر اپنی خوراک کا ایک لازمی حصہ بنائیں۔ علاوہ ازیں اپنے ناشتے میں سیریلز کی شمولیت بھی اس مقدار کو حاصل کرنے کیلئے بہت اہم ہے۔ پھل اور سبزیاں خوراک کا سب سے اہم حصہ ہیں۔ 

آج ہی اپنی عمر کے مطابق فائبرز کی مقدار معلوم کرنے اور مزید جاننے کیلئے شفا فار یو کے ہونہار فزیشن سے رابطہ کریں۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.