بڑھتی عمر کے ساتھ ایک متوازن غذا کیسے یقینی بنائیں؟

بڑھتی عمر کے ساتھ ایک متوازن غذا کیسے یقینی بنائیں؟

Read in English

بڑھاپے میں ایک اہم شکایت یہ بھی ہوتی ہے کہ بھوک نہیں لگتی جسکی وجہ سے وزن بھی کافی گر جاتا ہے اور جسم میں شوگر اور چکنائی کی مقدار بھی متوازن نہیں رہتی۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ کافی دیرپا ہو سکتا ہے لہذا اپنی خوراک کو صحیح سے مینیج کرنا بے حد ضروری ہے۔ حواس خمسہ کی حساسیت میں حد درجہ کمی اور بھوک نہ لگنا کھانے پینے کو متاثر کرنے کی اہم وجوہات ہیں۔ خوراک کا ذائقہ محسوس کرنے میں واضح کمی اور مزیدار خوشبو محسوس کرنے کی صلاحیت میں اتار چڑھاؤ اس بھوک کی کمی کو مزید تقویت بخشتا ہے۔ تاہم یہ اثرات ناقابل تلافی ہیں مگر ہم کچھ قدرتی طریقوں کو اپنا کر اس بڑھتی عمر کے اثرات کو منہدم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

 

عمر رسیدہ افراد خصوصا 65 سال سے ذیادہ کے افراد کیلئے خوراک تجویز کرتے ہوئے بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ حواس مدہم ہونے کے باوجود کھانا ایک ایسی چیز ہے جو ناگزیر ہے۔ لہذا خوراک کو جاذب نظر بنایا جائے تا کہ کھانے کی طلب کو بڑھایا جا سکے۔ یہ حقائق سے واضح ہے کہ 3 وقت ذیادہ مقدار میں کھانے سے بہتر اور پر اثر طریقہ وقفے وقفے سے تھوڑا تھوڑا کر کے اپنی کیلوریز کو پورا کرنا ہے۔ اپنے فزیشن سے رائے دہی کے بعد اپنی خوراک کو اچھے سے ترتیب دینا چاہیے تا کہ ہمارے جسم کو درکار توانائی کو بآسانی پورا کیا جاسکے۔ علاج بالغذا کے ماہرین بھی اس سلسلے میں کافی مددگار ہو سکتے ہیں۔ عمر رسیدہ افراد میں بھوک بڑھانے کے چند کارآمد طریقے مندرجہ ذیل بیان کیے گئے ہیں۔

 

 ١- کھانے میں جڑی بوٹی اور مصالحہ جات کے استعمال سے  ذائقہ محسوس کرنے کی حس کو بڑھایا جا سکتا ہے 

 

 ٢ - آئس کریم اور کیک کا ہر رات استعمال سے بہتر ہے کہ آپ قدرتی میٹھے پھل کا استعمال کریں وہ شاید اس میٹھے کی طلب کو تو پورا نہ کرے پر آپ کی صحت کے لئے بہتر ہو گا

 

٣- غذائی حکمت عملی بنانے سے آپ زیادہ کھانا کھا سکتے ہیں ۔نہ صرف یہ آپ کو میسر خوراک کھانے میں مدد کرتی ہے بلکہ خرچہ کے لحاظ سے بھی آسودہ مند ثابت ہوتی ہے۔اور ساتھ ہی آپ اپنا      پسندیدہ  کھانا  بھی اس ہفتہ میں کھا سکتے ہیں      

 

٤- ہفتہ میں ایک یا دو دفعہ دوست کے ساتھ کھانا بنانے اور کھانے کی مشق بھی کریں نہ صرف دوستی مضبوط ہو گی بلکہ ایک اچھا کھانا کھانے کے لئے بھی آمادہ کرے گی۔ یہ تدابیر 65 سالہ یا زیادہ عمر کے لوگوں کو اچھا کھانے میں بڑھاوا دیتی ہیں ۔ اگر جسم کو روز متوازن غذا نہ ملے تو جسم کام نہیں کر سکتا۔ 65 سالہ یا زیادہ عمر کے لوگوں کے غذائی معاملات کو درست کرنے کے لئے shifa4u کے ماہرین سے رابطہ کریں

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.