فیس ماسک کو استعمال کے بعد کیسے اتار کر پھینکا جائے؟

فیس ماسک کو استعمال کے بعد کیسے اتار کر پھینکا جائے؟

 
اس عالمی وبا کی وجہ سے فیس ماسک کا استعمال بے حد بڑھ چکا ہے جس سے نتیجتا اس کی قیمت  میں بھی کافی حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ لوگ بلیک میں ان فیس ماسک کو بہت مہنگے داموں فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور لوگ بھی مجبوری کے ہاتھوں انہیں ذیادہ قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں۔ 
 
تاہم لوگوں کو اس بات کا صحیح علم  نہیں کہ ان کو استعمال کے بعد کیسے اتار کر پھینکا جائے۔ اگر آپ اس کے صحیح طریقے سے فی الحال واقف نہیں تو یہ پوسٹ آپکے لئے ہے۔ بہت سے لوگ ماسک استعمال کرنے کے بعد اسے محض ربر کی ڈوری سے پکڑ کر اتارنے کے بجائے سامنے کی سطح کو بھی ہاتھ لگاتے دکھائی دیتے ہیں مگر یہ سطح جراثیم بمع وائرس اور مائکرو بیکٹیریا سے بھرپور ہوتی ہے۔ لہذا ماسک کو اتارتے وقت صرف اور صرف کانوں میں پہنی ہوئی ڈوری سے پکڑ کر بنا کسی اور جگہ ہاتھ لگائے کوڑا دان میں پھینک دینا چاہیے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.