گرمیوں کا موسم بہت سخت اور طویل ہوتا ہے، خاص طور پر سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آتے ہیں۔ درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کرنا معمول کی بات ہے، اور ایسے میں جسم کے ساتھ ساتھ معدہ بھی خاص توجہ مانگتا ہے۔ معدے کے مسائل جیسے گیس، بدہضمی اور تیزابیت گرمیوں میں عام ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی خوراک اور روزمرہ عادات میں ایسے اقدامات شامل کریں جو معدے کی حفاظت کریں۔
☆ گرمیوں میں معدے کی خرابی کی اہم وجوہات:
1. کھلے عام باسی یا غیر معیاری کھانے کا استعمال
2. سڑک کنارے ملنے والے شربت یا ٹھنڈے مشروبات
3. غیر محفوظ پانی کا استعمال
4. زیادہ تلی ہوئی، مرچ مصالحے والی غذائیں
5. کھانے کے بعد فوری لیٹ جانا یا سستی
معدے کے صحت کا خیال رکھیں:
☆ صاف پانی کا استعمال بڑھائیں:
پاکستان کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت یا آلودگی ایک مسئلہ ہے۔ کوشش کریں کہ اُبالا ہوا یا filter شدہ پانی پئیں۔ دن میں 10 سے 12 گلاس پانی ضرور پئیں تاکہ جسمhydrate رہے۔
☆ ہلکی اور دیسی غذاؤں کو ترجیح دیں:
دیسی کھانے جیسے دال چاول، سبزی، دہی وغیرہ معدے کے لیے بہترین ہیں۔ سادہ غذا ہضم کرنے میں آسان ہوتی ہے اور گرمی میں معدے کو بھاری محسوس نہیں ہوتا۔
☆ بازاری کھانوں سے پرہیز کریں:
بازاروں میں چاٹ، سموسے، رول اور دہی بھلے بکثرت کھائے جاتے ہیں، لیکن یہ معدے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ گھر میں تازہ کھانا بنائیں اور باسی کھانے سے اجتناب کریں۔
☆ قدرتی مشروبات کا استعمال کریں:
پاکستان میں دستیاب قدرتی مشروبات جیسے لیموں پانی، سونف کا قہوہ، املی آلوبخارا کا شربت اور لسی نہ صرف ٹھنڈک بخش ہیں بلکہ معدے کی صفائی اور ہاضمے میں بھی مددگار ہیں۔
☆ گرمیوں میں معدے کی صحت کے لیے احتیاطی تدابیر:
▪︎ کھانے کے اوقات متعین رکھیں، خاص طور پر دوپہر میں ہلکا کھائیں-
▪︎ تیز دھوپ میں باہر جانے سے بچیں، خاص طور پر دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک-
▪︎ کھانے کے فوراً بعد لیٹنے سے پرہیز کریں-
▪︎ کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا معمول بنائیں-
▪︎ چہل قدمی کو معمول بنائیں-
▪︎ تیز مرچ مصالحے دار کھانے کھانے سے اجتناب کریں-
▪︎ ہر روز کم از کم 7 سے 8 گھنٹے نیند لیں
▪︎ گھروں میں فرج یا cooler میں رکھے گئے کھانے کو اچھی طرح چیک کر کے کھائیں۔
☆ ان چیزوں سے پرہیز کریں:
* سڑک کنارے غیر محفوظ مشروبات
* زیادہ آئس کریم یا کولڈ ڈرنکس
* تلی ہوئی اشیاء جیسے پکوڑے، سموسے،جلیبیاں وغیرہ
* مصالحہ دار گوشت یا باسی سالن
پاکستان جیسے گرم ملک میں جہاں گرمی کی شدت اور پانی کی کمی دونوں مسائل ہیں، وہاں معدے کی حفاظت اور ہاضمہ درست رکھنے کے لیے تھوڑی سی احتیاط بے حد ضروری ہے۔ سادہ غذا، صاف پانی، اور گھریلو دیسی ٹوٹکوں کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنا کر ہم گرمیوں میں بھی صحتمند، ہلکا پھلکا اور پرسکون محسوس کر سکتے ہیں۔