ویریکوز وینز (Varicose Veins) مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو متاثر کرتی رہی ہیں۔ کچھ لوگ اپنی جابز کی وجہ سے مستقل بیٹھے رہنے یا کھڑے رہنے کے باعث اس بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور کچھ خواتین دوران حمل اس کا شکار ہو جاتی ہیں۔ خون کی نالیوں کی کمزوری سے جنم لینے والی یہ بیماری خاص طور پر خواتین اور ان افراد میں ذیادہ پائی جاتی ہے جن کے خاندان میں یہ بیماری پہلے سے موجود ہو۔ یہ دکھنے میں سوزش سے بھرپور پھولی ہوئی، ابھری ہوئی یا مڑی ہوئی نالیوں کی شکل کی ہوتی ہیں اور ان کی وجہ سے مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہوتی ہیں:
درد جو کہ اٹھنے یا بیٹھنے کی صورت میں بڑھ جائے •
پھولی ہوئی نالیوں کے ارد گرد خارش •
۔جلن اور دباؤ کا شدید احساس •
-آئیے ہم اس مرض کے گھریلو سطح پر علاج کے 5 طریقوں کا بغور جائزہ لیتے ہیں
اس کو اپنی زندگی میں شامل کرنے سے ہمارے خون کی گردش میں نمایاں بہتری آتی ہے-
اس سے ہمارے خون کی نالیاں(Veins) مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم کا وزن بھی آئڈیل رہتا ہے۔ چونکہ موٹاپا اس بیماری کی ایک اہم وجہ ہے اس لئے ورزش بے انتہا ضروری ہے۔
یہ وہ مخصوص جرابیں ہیں جو ہماری ٹانگوں پر ایک خاص حد تک دباؤ برقرار رکھتی ہیں جس سے خون کی گردش موزوں رہتی ہے جس کے نتیجے میں درد کی شدت اور نالیوں کا سائز بھی کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔ یہ جرابیں ہم بآسانی میڈیکل سٹور سے یا آن لائن بھی خرید سکتے ہیں ۔
تنگ شلوار اور Pents پنڈلیوں اور پاوءں تک خون کی منتقلی کو روک دیتی ہیں جس کی وجہ سے ویریکوز وینز کا مسئلہ مزید خراب ہو سکتا ہے۔ لہذا کھلے کپڑوں کا انتخاب بھی آرام پہنچا سکتا ہے۔
اس مرض میں مبتلا لوگوں کو اپنی جگہ وقتا" فوقتا" تبدیل کرتے رہنا چاہیے کیونکہ مستقل ایک ہی پوزیشن میں موجود رہنے سے خون کا بہاوء متاثر ہوتا ہے۔ اپنے پاوءں کسی اونچی جگہ پر رکھ کر لیٹنے سے ٹانگوں میں موجود خون کا دل کی جانب بہاوء بحال ہوتا ہے اور Veins کی سوزش میں کمی آ سکتی ہے۔
اگر آپ کی جاب اس نوعیت کی ہے تو وقتا" فوقتا" چلتے پھرتے رہنے کا اہتمام یقینی بنائیں اور اپنی ٹانگوں پر مساج کر کے خون کی گردش بہتر کریں۔
ان دو چیزوں کا استعمال درد کی شدت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ نالیوں کی سوزش اور خون کی گردش کو بھی بہتر بناتا ہے۔ روئی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے کر اس پہ یہ دونوں اجزاء لگا کر رات کو سوتے ہوئے اور علی الصبح ٹانگوں پر لگائیں۔
اگر ان سب حربوں کے باوجود بھی آپکی بیماری میں خاطر خواہ فرق نہیں پڑا تو آج ہی مشورہ لینے کیلئے رابطہ کریں شفا فار یو کے انتہائی قابل ڈاکٹرز سے اور جانئے کہ کہیں کوئی خون کا لوتھڑا تو آپکے خون کی گردش کو بحال ہونے سے روک تو نہیں رہا۔
اللہ آپ سب کا ہامی و ناصر ہو۔