کیلسیم کی کمی اوسٹیوپوروسز میں کس حد تک اثرانداز ہوتی ہے؟

کیلسیم کی کمی اوسٹیوپوروسز میں کس حد تک اثرانداز ہوتی ہے؟

 

Read in English

گزشتہ کافی برسوں سے یہ خیال کہ اوسٹیوپوروسز کی واحد وجہ کیلسیم کی کمی حالیہ تحقیق کے مطابق اب خام ثابت ہو رہا ہے- در حقیقت کیلسیم کی کمی ہڈیوں کی نشونما اور پیدائش میں کمی کے ذریعے ان کی کثیر توڑپھوڑ کا باعث بنتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے عناصر اس بیماری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

اوسٹیوپوروسز کے علاج کی تفصیلات پڑھیں

کیلسیم کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی اور اسٹروجن بھی اس مرض میں خاصے کم ہو جاتے ہیں۔ جیسا کہ اس کو درست کرنے کیلئے دودھ پینے کو واحد طریقہ علاج سمجھا جاتا ہے پر اب محض دودھ کی طرف رجوع پر اکتفا نہیں کیا جاتا۔ دودھ پینے سے کیلسیم صرف اس صورت میں ہمارے جسم کو فائدہ پہنچا سکتا ہے جب ہمارے جسم میں کیلسیم کو جذب کرنے کیلئے وٹامن ڈی کی مناسب مقدار موجود ہو۔ یہ دونوں اجزا مل کر ہی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں ہیں۔ 

اعداد و شمار کے مطابق اس مرض کے شکار افراد کی عمر تقریبا 60 سال سے ذیادہ ہے۔ اس عمر میں اس کی کثرت کیوں موجود ہے؟ کیونکہ عورتوں میں 50 سال کے لگ بھگ مینوپاز مطلب ماہواری کی عمر ختم ہو جاتی ہے جو اسٹروجن کی مقدار میں شدید کمی کا باعث بنتا ہے۔ مردوں میں اسٹروجن براہراست بننے کے بجائے ٹیسٹوستروں کو اسٹروجن میں تبدیل کر کے بنایا جاتا ہے۔ اور اس کی مقدار بھی عورتوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ اسٹروجن کا ہڈیوں کی مضبوطی اور بناوٹ میں براہ راست تعلق بھی اس عمر کے گرد اس بیماری کی کثرت کو بیان کرتا ہے۔ 

لہذا صرف کیلسیم کی کمی کو قصوروار ٹھہرانے کے بجائے اوسٹیوپوروسز کی دوسری اہم وجوہات پر نظرثانی بھی کرنی چاہیئے کہ کہیں وہ تو اس مرض کا باعث نہیں بن رہی۔ 

ڈاکٹر سے مشورہ اور مختلف طریقہ ہائے علاج کو زیر بحث لانے کیلئے شفا فار یو کے بہترین عملے سے رابطے میں آئیے اور نجات پائے اوسٹیوپوروسز کے مرض سے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.