کیا ہائی بلڈ پریشر کبھی بھی خطرے سے خالی نہیں ؟

کیا ہائی بلڈ پریشر کبھی بھی خطرے سے خالی نہیں ؟

 
کیا ہائی بلڈ پریشر کا خیال آپ کی راتوں کی نیند تو محال نہیں کر رہا؟ یا آپ کا کوئی عزیز یا دوست اس کا شکار ہونے کی نہج پر ہو؟ تو یہ خوف بجا ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر یا ہائپرٹینشن بلا بروقت علاج کے مزید کئی بیماریوں جیسا کہ دل کے امراض یا سٹروک کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے بارے میں مزید آگاہی آپکے لیے مفید ثابت ہو گی۔ سی۔ڈی۔سی کے مطابق امریکہ میں اوسطا 75 ملین افراد اسکا شکار ہیں۔ آجکل تو بچوں اور نوجوانوں کو بھی اس بیماری نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ 

ہائی بلڈ پریشر کیا ہے؟ 

یہ جاننے کیلئے کہ کیا آپ بھی بلڈ پریشر کا شکار ہیں آپکو اپنا بلڈ پریشر وقتا فوقتا چیک کروانا پڑے گا۔ اگر آپ کی ریڈنگ 140/90 یا اس سے ذیادہ آتی ہیں تو آپکو ہائپرٹینشن ہونے کے امکانات ہیں۔ لیکن اگر اکثر مواقع پر آپکا بلڈ پریشر اس ریڈنگ سے ذیادہ آتا ہے تو آپ ہائپرٹینشن کا شکار ہو چکے ہیں۔ لیکن مختلف ادارے بلڈ پریشر کو مختلف انداز میں بیان کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہائپرٹینشن کی تعریف سسٹولک بلڈ پریشر کا 130 یا اس سے ذیادہ ہونا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سی۔ڈی۔سی کے مطابق 139۔120 سسٹولک بلڈ پریشر والے افراد محض ہائپرٹینشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ بڑھا ہوا پریشر ہمارے دل کی نالیوں پر اثر انداز ہو کر دیگر دل کے مسائل اور سٹروک کی وجہ بن سکتا ہے۔ 

کیسے پتہ چلتا ہے کہ آیا آپ بلڈ پریشر کا شکار ہیں؟

سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ افراد جو اس موذی مرض کا شکار ہوتے ہیں انہیں ان دو مواقع سے پہلے یہ پتہ نہیں چل پاتا کہ وہ اس میں مبتلا ہیں: 
1۔ اپنے روٹین معائنے کیلئے اپنے طبی معالج کے پاس جا کر۔
2۔ یا انہیں ہارٹ اٹیک یا سٹروک کا مسئلہ ہوتا ہے۔ 
اس سب کے باوجود بلڈ پریشر کی تشخیص کیلئے ڈاکٹر سے مشورہ انتہائی ضروری اور لازمی ہے۔ یہ ایک قابل علاج اور قابل احتیاط مرض ہے جس کو کنٹرول کر کے اس کے برے اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔ لہذا علاج شروع کرنے کیلئے کسی برے واقعے کا انتظار نا سمجھی کے سو کچھ نہیں! 

کیا ہائی بلڈ پریشر واقعی اتنا بڑا مسئلہ ہے؟ 

یہ چیز سمجھنے کی ضرورت ہے کہ محض علامات سے اس بیماری کی شدت کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہے۔ یہ سردرد کی طرح نہیں ہے کہ اگر آپکو محسوس ہونا ختم ہو گئی تو سمجھیں کہ بس ختم! لہذا اگر آپ بہتر محسوس کر بھی رہیں ہیں تو ہو سکتا کہ آپ ابھی بہتر نہ ہوں لہذا ڈاکٹر سے مشورہ بے حد ضروری ہے ۔ 
ہائی بلڈ پریشر اسلئے بھی ذیادہ خطرناک ہے کہ یہ کوئی خاص علامات کا باعث نہیں بنتا بلکہ اندر ہی اندر تباہی مچاتا جاتا ہے۔ لہذا اسے بروقت پکڑنا اور اس کا علاج کرنا بہت ضروری ہے۔ ادویات لینے میں لاپرواہی بھی بہت مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔
جبکہ دل اور دماغ کے مسائل اس وقت جنم لیتے ہیں جب انسان ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ کافی عرصہ سے رہ رہا ہو۔ لہذا اس سوال کا جواب کہ کیا بلڈ پریشر ایک خطرناک مرض ہے؛ ہاں! اگر اس کا علاج نہ کیا جائے۔ کسی بھی نوعیت کے بلڈ پریشر کو لائٹ بالکل نہیں لینا چاہئے۔ اپنے ڈاکٹرز کے مشوروں پر عمل اور ادویات میں باقاعدگی اس مرض کے علاج کیلئے بہت اہم ہے

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.