کیا سنیکس کھانا صحت کیلئے مفید ہے؟

کیا سنیکس کھانا صحت کیلئے مفید ہے؟

Read in English

سنیکس سے مراد ناشتے، دوپہر کے کھانے یا رات کے کھانے کے دوران کھائے جانی والی اشیا ہیں اور یہ تقریبا ہر انسان کی روز مرہ خوراک کے معمول کا حصہ ہے۔ ذیادہ تر لوگوں کے خیال کے برعکس سنیکس صحت کیلئے مفید ہیں بشرطیکہ لیا جانے والا سنیکس بازاری اشیا کے بجائے قدرتی چیزوں پر مشتمل ہو۔

 

سنیکس لینے کی وجوہات مکمل طور پر انفرادی ہیں جو کہ سماجی چہل پہل کے دوران یا در حقیقت بھوک کی صورت میں دن کے کسی بھی وقت انسان کو اپنی گرفت میں لے سکتی ہیں۔ بہت سے لوگ سنیکس کو بغیر بھوک کے ہی صرف کھانے کو سامنے پا کر کھانا شروع کر دیتے ہیں اور یہیں یہ صحت مندانہ نتائج کے بجائے ہمارے لیے مضر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ ہمیں صرف تب ہی کھانا چاہیے جب حقیقی معنوں میں بھوک لگی ہو۔ اکثر اوقات دفاتر یا مختلف جگہوں پر سنیکس کی شکل میں لی جانے والی اشیاء یا تو میٹھے سے بھرپور ہوتی ہیں یا چکنائی سے لت پتھ؛ جو کہ کسی بھی طرح فائدہ مند نہیں ہیں۔ اور بنا بھوک کے بلاوجہ ایسی اشیاء  کھاتے رہنا نہ صرف وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے بلکہ بلڈ پریشر اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو بھی بڑھا دیتا ہے۔ 

 

ہلکی پھلکی بھوک محسوس ہونے پر سنیکس کا استعمال اگلے کھانے کے وقت کم کھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔  اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ جو سنیکس ہمارے پاس موجود ہوں وہ چکنائی یا بازاری اشیاء کے برعکس غذائیت سے بھرپور ہوں تا کہ بھوک محسوس ہونے پر صحت بخش غذا ہمارے پاس میسر ہو۔ لہذا ہلکی پھلکی کو مزید انتظار کروانے کے بعد ذیادہ کھانے کا سبب بننے کی بجائے اسی وقت خوش صحت سنیکس سے مٹانا ہی اچھی حکمت عملی ہے۔ بازاری اشیاء ہماری بھوک کو وقتی طور پر تو ختم کرتی مگر تھوڑے ہی وقت میں انسان دوبارہ بھوک محسوس کرنے لگتا جو ایک طرح سے انسان کو بار بار کھانے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ صحت مند  سنیکس کونسے ہیں اور انہیں کیسے استعمال میں لانا چاہیے۔

 

١. آسانی  

کام پر جاتے ہوئے اپنے ساتھ سنیکس رکھنا نہ بھولیں۔ ایسے سنیکس کا انتخاب کریں جو بآسانی دستیاب ہو اور آپ کبھی بھی اسے کھا سکیں کیونکہ کام کو چھوڑ کر دوکان سے پہلے سنیکس خریدنا دقت آمیز عمل ہے۔ علاوہ ازیں دوکان سے ملنے والے سنیکس صحت بخش بھی نہیں ہوتے۔ 

 

٢.  قدرتی اشیاء کا استعمال

لوگوں میں اس چیز کا فقدان پایا جاتا ہے کہ سنیکس میں صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا کھایا جائے۔ مندرجہ ذیل فہرست کو دیکھ کر آپکو مختلف آپشن کا اندازہ ہو گا۔ 

خشک میوہ جات

 پھل؛ کیلا، سیب، مالٹا وغیرہ 

  کریم چیز، پی۔نٹ بٹر کے ساتھ سیلری

 پنیر کی بنی ہوئی اشیاء  

 دہی 

کاٹج چیز 

ایڈامیم 

 

٣ . مقدار

ایک عام اصول یہ ہے کہ کوئی بھی سنیکس 200 کیلوریز کے لگ بھگ ہونا چاہیے اور اس میں پروٹین کی مقدار بھی موجود ہو تاکہ اگلے کھانے کے وقت تک ہمیں بھوک کا احساس کم ہو۔ 

وہ لوگ جو کام میں کافی تندہی سے مصروف عمل ہوں دن میں 3۔2 دفعہ سنیکس لینا کافی ہے۔ لیکن جو لوگ ورزش نما سرگرمیوں میں مشغول نہیں رہتے وہ لوگ سنیکس کا استعمال دن میں صرف ایک دفعہ کریں۔ 

 

قصہ مختصر یہ کہ سنیکس صحت کیلئے مفید ہیں بشرطیکہ صحیح وقت اور مقدار میں صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھایا جائے۔ مندرجہ بالا تدابیر کو دیکھتے ہوئے اپنے سنیکس کا انتخاب کریں۔ اگر ان تدابیر کو اپنانے کے بعد بھی آپ ہر وقت بھوک محسوس کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپکو کوئی اور مسئلہ درپیش ہو۔ لہذا شفا فار یو کے قابل ماہرین صحت سے اپنے بارے میں مشورہ کرنے میں دیر نہ کریں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.