گوشت کی کھپت اور ہماری صحت
June 22, 2019 | Uzair Arshad

گوشت کی کھپت اور ہماری صحت



Read in English

ازل سے گوشت انسانی غذا میں شامل رہا ہے۔ تاہم، کئی سالوں کی تحقیق کے مطابق گوشت خوری کو دل کے مسائل، سٹروک اور دوسری خطرناک بیماریوں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ان میں کتنی سچائی ہے۔ 

پروٹین، ایک مرکب جس سے توڑ کر ہمارا جسم امینو ایسڈز حاصل کرتا ہے، ہمارے جسم میں ذخیرہ نہیں کئے جا سکتے لہذا اسے ہم جانوروں اور پودوں دونوں سے حاصل کرتے ہیں۔ امینو ایسڈز ہمارے جسم میں تقریبا ہر میٹابولزم میں ایندھن یا فیول کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ دو طرح کے ہوتے ہیں: 

١. ضروری امینو ایسڈز 

٢. غیر ضروری امینو ایسڈز 

نباتات سے حاصل ہونے والی پروٹین میں تمام ضروری امینو ایسڈز موجود نہیں ہوتے جو کہ ہماری زندگی کی بہبود کے لیے بہت ضروری ہیں لہذا ہمیں یہ اہم مرکبات جانوروں سے حاصل کرنے پڑتے ہیں۔ لہذا بیلنسڈ ڈائٹ سبزیوں اور گوشت دونوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ 

گوشت پروٹین سے مالامال ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس میں کولیسٹرول اور سچریٹڈ فیٹ ہوتا ہے جس کی جسم میں ذیادتی دل کی بیماریوں، سٹروک اور کچھ اقسام کے کینسرز کا باعث بنتی ہے۔ جبکہ اس سے پیش نظر پودوں سے حاصل شدہ پروٹین میں کولیسٹرول اور سچریٹڈ فیٹ کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے، نیز اس کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں جیسا کہ فائبر کی مقدار بہت ذیادہ ہوتی ہے۔ لہذا ہمیں اپنی خوراک میں برابر مقدار میں میانہ روی اختیار کرتے ہوئے گوشت اور سبزیوں میں توازن برقرار رکھنا چاہیے تا کہ ان مضر صحت اثرات سے بچا جا سکے۔ اس قسم کی خوراک سے مراد گائے، بکرے، مچھلی اور چکن کا گوشت، انڈے، پھلی دار سبزیاں اور خشک میوہ جات ہیں۔ اعتدال پسندی بہترین زندگی گزارنے کا ایک اہم اصول ہے پھر چاہے وہ خوراک ہو یا کوئی اور روز مرہ کا کام، اگر انسان میانہ روی اختیار کر لے تو وہ اس چیز کے منفی اثرات سے بچ جاتا ہے۔ اس بحث سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ ہم پھلوں، سبزیوں اور گوشت تینوں چیزیں مناسب مقدار میں اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ 

آج کل کے دور میں بہت سی طرز کی ڈائٹس آچکی ہیں جن میں ویجیٹیرین، گلوٹن فری، کیٹو ڈائٹ، ویگن اور سویا فری کے نام قابل ذکر ہیں۔ لیکن اپنی نارمل خوراک کو تبدیل کرنے سے قبل ڈاکٹرز کے ساتھ مشورہ کر کے اس کے فوائد و نقصانات کو ضرور معلوم کریں۔ اس سب کے باوجود بھی گوشت خوری سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے بہت کچھ جاننا ابھی باقی ہے اور حالیہ تحقیق کے مطابق یہ اثرات بہت تھوڑے ہیں۔ 

اپنی خوراک اور غذا کے بارے میں مشورے کیلئے رابطہ کریں امریکا کے ماہرین صحت سے اپنے ہی ملک پاکستان میں۔  شفا فار یو کی پاکستان میں آن لائن ڈاکٹرکی  ہونہار ٹیم ہے جو آپکی صحت کے بارے میں انتہائی فکرمند ہے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.