ڈپریشن کیا ہے؟ اس کی اقسام اور ترجیحی عناصر کیا ہیں؟

ڈپریشن کیا ہے؟ اس کی اقسام اور ترجیحی عناصر کیا ہیں؟

 

پوری دنیا میں ڈپریشن حیرت انگیز حد تک ایک عام بیماری بن چکا ہے. ماضی میں اس کے بارے میں بات کرنا بہت معیوب سمجھا جاتا تھا لیکن اب لوگوں کی سوچ بدل رہی ہے۔ نفسیاتی بیماریوں پر جتنی توجہ درکار ہے اتنی ملنا شروع ہو گئی ہے۔ ڈپریشن ایک موڈ سے متعلقہ بیماری ہے اور یہ روز مرہ کے کام مثلا" کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور معاشرتی رویوں کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے۔ ڈیپریشن کئی اقسام کا ہو سکتا ہے جیسا کہ سیزنل، پوسٹ پارٹم (بچے کی پیدائش کے بعد والے عرصے میں جنم لینے والا) اور (مستقل رہنے والا ڈپریشن)۔ کسی بھی قسم کے ڈیپریشن میں پیدا ہونے والی ناامیدی کی شدید لہر انسان کو تباہ کن حد تک متاثر کرتی ہے۔

انزائیٹی ڈس آرڈر کی تفصیلات جانیے

عمومی طور پر ڈپریشن کی تشخیص کے لئے علامات کا دو ہفتوں تک مستقل رہنا ایک اہم پہلو ہے۔ لیکن میں یہ مدت 2 سال کے لگ بھگ ہے۔ علامات میں مندرجہ ذیل سر فہرست ہیں

١. اداسی کا احساس

٢. ناامیدی 

٣. بے تابی

٤. توانائی میں شدید کمی

٥. غور کرنے کی قابلیت میں کمی

٦. -نیند کی کمی یا زیادتی 

٧. بھوک کی کمی یا زیادتی 

٨. خودکشی کے خیالات

تشخیص کے وقت ان تمام علامات کی ہمہ وقت موجودگی ضروری نہیں ہے بلکہ ان میں سے کچھ کا ہونا ہی تشخیص کیلئے کافی ہے۔ یہ تھوڑی سی علامات بھی انسان کی زندگی کو بخوبی متاثر کرنے کی قابلیت رکھتی ہیں۔ بسا اوقات ڈپریشن کے مریض معاشرتی علیحدگی اختیار کر لیتے ہیں جو کہ ڈپریشن کی نظر آنے والی پہلی علامت ہو سکتی ہے۔ 

ڈپریشن کے ترجیحی عناصر میں نفسیاتی، جینیٹک یا ماحولیاتی قابل ذکر ہیں۔ ذیادہ تر ڈپریشن 20 سال کے بعد کی بیماری ہے لیکن دور حاضر میں یہ 11 سے 20 سال کے طبقے میں بھی پایا جانے لگا ہے۔ لیکن ڈپریشن ایک قابل علاج مرض ہے جسے سائیکوتھراپی اور میڈیکل ادویات سے حل کیا جاسکتا ہے۔ ڈپریشن کی ادویات جنہیں اینٹی ڈیپریسنٹس کہا جاتا ہے کا اثر 2 سے 4 ہفتے استعمال کے بعد آتا ہے لہذا انہیں اس دیرینہ اثر کی وجہ سے اچانک نہیں چھوڑنا چاہئے کیونکہ اپنے معالجین سے مشورےکے بغیر ان ادویات کو یکدم چھوڑ دینا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ بہت سی ادویات مثلا" اینٹی ڈیپریسنٹس کو آہستگی کے ساتھ چھوڑنا چاہیے۔ ویسے تو اینٹی ڈیپریسنٹس ہی ڈپریشن کا مستقل علاج ہے لیکن سائیکوتھراپی بھی ڈپریشن کی اصل وجہ ڈھونڈنے میں مدد کر سکتی ہے۔ ہارمونز کا ہیر پھیر بھی ڈپریشن کی ایک اہم وجہ ہے لیکن جذباتی وجوہات بھی ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہیں۔ مثبت ذہنی حالت کے حصول کے لئے کسی قابل اور پروفیشنل ڈاکٹر سے مشورہ بے انتہا ضروری ہے۔ 

ڈپریشن انسان میں ناامیدی کے جذبات تو پیدا کر دیتا ہے لیکن یہ صورتحال قابل علاج ہے لہذا اسے ناامیدی سے بالکل نہیں دیکھنا چاہیے۔ ادویات کے باقاعدہ استعمال سے امید کا سورج دوبارہ انسان کی زندگی میں مثبت کرنیں چمکا سکتا ہے جو کہ انسان کے تعلقات کی بہتری کا باعث بنتا ہے۔ شفا4یو کے ڈاکٹرز آپ کی زنگی میں مثبت ذہنی تبدیلی پیدا کرنے کے خواہاں ہیں لہذا ابھی رابطہ کریں اور نجات پائیں اس موذی مرض سے۔ 

اور ہمارے ان نفسیاتی بیماریوں سے متعلق کالم کے اس سلسلے سے خود کو مستفید کرتے رہئے۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.