ملٹی وٹامنز- کیا یہ ہمارے لئے اہم ہیں؟

ملٹی وٹامنز- کیا یہ ہمارے لئے اہم ہیں؟


Read in English


ایک صدی سے دریافت شدہ 'جادوئی گولیاں' جنہیں ہم 'ملٹی وٹامنز' کے نام سے جانتے ہیں۔ یہ جدید طرز علاج کا ایک نیا شاہکار ہے۔ یہ ڈاکٹرز اور مریضوں دونوں میں برابری کی سطح پر مشہور ہونے کے باعث بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ یہ ہمارے لئے کیوں اہم ہیں؟ 

آج کے اس مختصر سے آرٹیکل میں ہم اس پر نظرثانی کریں گے۔ 

اگر ایک ملٹی وٹامن کی گولیوں کا ڈبہ پکڑ کر اس کے پیچھے درج اس میں موجود اشیاء کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ اس میں کیا کچھ نہیں پایا جاتا۔ یہ بات حیرت سے خالی نہیں ہے کہ ان تمام میں سے صرف 13 Essential Nutrients ہیں جو کہ ہماری زندگی کی بقاء کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ ان 13 وٹامنز میں A,C,D,K,E اور وٹامن B کمپلکس جو کہ مزید 8 وٹامنز کا مرکب ہے، شامل ہیں۔علاوہ ازیں ان گولیوں میں موجود کمپاؤنڈز کو MINERALS کہتے ہیں جن میں سے چند اہم کے نام سوڈیم، پوٹاشیم، کیلسیم، فاسفورس اور میگنیسیم ہیں۔ وٹامنز اور منرلز ویسے تو ان گولیوں سے بھی مل سکتے ہیں لیکن یہ تمام چیزیں ان ملٹی وٹامنز کی گولیوں کے بجائے ہم لوگ بآسانی قدرتی ذرائع سے بھی بخوبی حاصل کر سکتے ہیں۔ اور تمام ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر ایکسپرٹس اس بات پر متفق ہیں کہ یہ سارے کمپاونڈز انسان Balanced diet سے مناسب مقدار میں حاصل کر لیتا ہے۔ 

اگر لب لباب یہ ہے تو ہم ان ملٹی وٹامنز پر اتنا پیسہ کیوں خرچ کرتے ہیں؟ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ چند لوگوں کو الرجی اور بیماریوں کی وجہ سے اشیائے خوردونوش میں احتیاط کے باعث یہ لازمی اجزاء ملٹی وٹامنز کی گولیون سے ہی حاصل کرنے پڑتے ہیں۔ یہ جاننا بھی انتہائی اہم ہے کہ کچھ دیرینہ بیماریاں بھی ان وٹامنز کی کمی کا باعث بنتی ہیں۔ بلڈ ٹیسٹ اگر ان وٹامنز کی کمی کی نشاندہی کریں تو ڈاکٹرز ہمیں ان اشیاء سے بھرپور خوراک کے بارے میں آگاہ کر سکتے ہیں جن کو استعمال کر کے ہم ان کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں لیکن اگر نتائج غیر اطمینانی ہیں تو پھر گولیوں کا سہارا بھی ایک اہم آپشن ہے۔

تاہم ایک تندرست انسان اگر Balanced diet کے باوجود ملٹی وٹامن کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کرتا ہے تو یہ زائد مقدار اس کے جسم سے پیشاب کے ذریعے خارج کر دی جاتی ہے جو پیشاب کی پیلاہٹ کا سبب بنتی ہے۔ لہذا اگر ہماری خوراک اور توانائی ہماری جسمانی ضروریات کے مطابق ہے تو ہمیں اپنی توجہ ان Magic pills سے ہٹا کر اپنی خوراک کو مزید تقویت اور صحت سے بھرپور کرنے کی طرف کرنی چاہیئے ۔ 

اہم بات: اگر آپ اپنے خون میں ان وٹامنز کی مقدار کو معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ کہیں یہ کمی تو آپ کی بیماری کی وجہ تو نہیں بن رہی ۔ جاننے کے لئے آج ہی Shifa4U کی جدید لیب سے اپنے خون کے ٹیسٹ کروائیں اور نجات پائیں ۔ مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے رابطہ کریں امریکا کے ماہرین صحت سے اپنے ہی ملک پاکستان میں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.