وٹامن ڈی کی ذیادتی کے کیا نقصانات ہیں

وٹامن ڈی کی ذیادتی کے کیا نقصانات ہیں

 

Read in English

وٹامن ڈی، جو کہ 13 اہم وٹامنز میں سے ایک ہے، ہماری ہڈیوں اور دانتوں کے لئے بہت اہم ہیں۔ اکثر اوقات اس کی ذیادتی اس وقت نمودار ہوتی ہے جب ہم وٹامن ڈی کے ساتھ ساتھ کیلسیم کی مقدار بھی بڑھا دیتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کی جسم میں جاذبیت کو بڑھا دیتے ہیں۔ وٹامن ڈی دودھ اور دیگر ڈیری کی اشیاء، اناج، انڈے اور مچھلی میں پایا جاتا ہے۔ یہ سورج کی روشنی کی موجودگی میں بھی ہمارے جسم میں بنتا ہے لہذا دھوپ میں کام کے دوران اس۔سے بچاو کیلئے اہم تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ عام حالات میں یہ ایک انتہائی اہم وٹامن ذیادتی کے بعد خطرناک اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ اور اکثر اوقات آ

وٹامن ڈی کی ذیادتی سپلیمنٹس کی گولیوں کے بے دریغ استعمال کے بعد ہی رونما ہوتی ہے۔ 

وٹامن ڈی کی ذیادتی کی صورت میں پونے والے علامات میں متلی اور قے آنا، کمزوری اور سوچنے کی صلاحیت میں کمی قابل ذکر ہیں۔ یہ ہمارے دل کے ریتھم اور گردوں کے افعال کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ حالانکہ یہ ایک عام مرض نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ افراد جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے وٹامن ڈی کی گولیوں کا استعمال کر رہے ہیں ان کے لئے یہ تمام باتیں جاننا بہت اہم ہے۔ لہذا اپنے فزیشن اور فارماسسٹ سے اس کی مناسب مقدار کی معلومات حاصل کرتے رہیں۔ اپنے خون میں اس وٹامن کی مقدار معلوم کرنے کیلئے رابطہ کریں شفا فار یو سے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.