آکسیجن شاٹ: صحت مند یا خطرناک؟

آکسیجن شاٹ: صحت مند یا خطرناک؟

کیا آپ آکسیجن شاٹ کی بے دریغ مقبولیت سے حیرت زدہ نہیں؟ اگر ہیں تو یقینا آپ صحیح جگہ پر ہیں کیونکہ آج ہم ان کا بغور مطالعہ کریں گے۔ آکسیجن شاٹ جو کہ آجکل ہر نائٹ کلب، کسینو اور بار کا لازم و ملزوم حصہ بن چکی ہے مختلف خوشبووں سے آراستہ آکسیجن کی خاصی خالص شکل ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں اس چیز نے پوری دنیا میں خاص کر کے جاپان اور کینڈا جیسے ممالک میں بے پناہ شہرت حاصل کی ہے۔ 
 
آکسیجن شاٹ کو ایک شیشے کے سلنڈر نما گلاس میں پیش کیا جاتا ہے جس میں موجود ایک پلاسٹک ٹیوب سے اسے سانس کے ساتھ اندر کھینچا جاتا ہے۔ ہوا میں موجود آکسیجن کا نارمل لیول 21 فیصد ہے جو کہ ان شاٹ میں موجود 95 فیصد سے کافی کم ہے اور اسی وجہ سے اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 
 
آکسیجن شاٹ کے حامی افراد انہیں سٹریس سے نجات، انرجی بڑھانے اور سر درد ختم کرنے کیلئے بہترین قرار دیتے ہیں۔ اس میں موجود آکسیجن کا شدید لیول انرجی بڑھانے، موڈ بہتر کرنے اور تندہی بخشنے جیسے افعال کا ذمہ دار ہے۔ اس نظریے کو مزید تقویت بخشنے کیلئے یہ دعوی بھی کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹر حضرات بھی کینسر، پھیپڑوں کے مسائل اور مختلف دل کے امراض میں بھی آکسیجن کا استعمال کرتے ہیں۔ 
 
ان مفروضوں کے باوجود آکسیجن شاٹ کے انسانی جسم پر دیرپا اثرات شبہات سے خالی نہیں ہیں۔ امیریکن لنگ ایسوسی ایشن کے حالیہ ڈیٹا کے مطابق آکسیجن شاٹ کے انسانی جسم اور نفسیات پر کوئی صحت مندانہ اثرات شامل نہیں۔ علاوہ ازیں ان کے استعمال سے کسی شدید نقصان کو بھی جوڑا نہیں جا سکا۔ 
 
تاہم آکسیجن بعض امراض میں بہت فائدہ مند بھی ہے مگر اس کی شدید مقدار صحت کیلئے مضر بھی ہو سکتی ہے۔ 'دی لینسٹ' رسالے میں 2018 میں چھپنے والے ایک آرٹیکل کے مطابق آکسیجن کی بہت ذیادہ مقدار بعض ہنگامی امراض میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ہمارے خون میں آکسیجن کا محض 21 فیصد ہی جذب ہو سکتا ہے اس سے ذیادہ مقدار کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصانات ہی ہیں۔ 
 
اس کے ساتھ ساتھ ان میں سے آنے والی خوشبو آکسیجن کو مختلف خوشبو دار تیل میں سے گزار کر پیدا کی جاتی ہے جو کہ چکر اور سر درد کا باعث بن سکتی ہے۔ اور ان کو استعمال کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے آلات بھی جراثیم سے خالی نہیں  ہوتے کیونکہ ان کو اچھے سے سٹیریلائزیشن کے عمل سے گزارا نہیں جاتا جس سے سانس کے ذریعے پھیلنے والی بیماریاں بھی ایک سے دوسرے تک منتقل ہو سکتی ہیں۔ آکسیجن شاٹ محض دل اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد ہی کیلئے نقصان دہ نہیں بلکہ وہ افراد جو کیموتھراپی لگوا چکے ہوں وہ بھی اس سے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایک صحت مند انسان کے پھیپڑوں کیلئے بھی یہ چیز خطرے سے خالی نہیں۔ 
 
اگر آپ آکسیجن شاٹ کے دلدادہ ہیں اور اس سے پرہیز نہیں کر سکتے تو کم از کم اس کی شدت اور تعداد میں کمی لے آئیں۔ محض ایک آدھ گھنٹے کا مزہ زندگی بھر کی علالت کا باعث بن سکتا ہے۔ لہذا اپنی صحت کا خیال سب سے پہلے رکھیں اور اس طرح کے مسائل سے حتی الامکان گریز کریں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.