مثبت ذہنی حالت کے حصول کے لئے مفید سرگرمیاں
June 20, 2019 | Uzair Arshad

مثبت ذہنی حالت کے حصول کے لئے مفید سرگرمیاں



Read in English

١. ورزش

ورزش ہمارے جسم میں ایک ہارمون جسے اینڈورفن یا ہیپی ہارمون کہتے ہیں کے اخراج کا باعث بنتی ہے۔ دن کے آغاز میں ورزش سے خارج ہونے والا اینڈورفن بقیہ دن کے دوران مثبت توانائی اور اچھی صحت کے لئے کافی ہوتا ہے۔

ورزش کا لفظ صرف جم کیلئے مخصوص نہیں بلکہ کوئی بھی جسمانی سرگرمی جس سے انسان متحرک رہے جیسا کہ تیز رفتار سے چلنا' دوڑ لگانا' گھر کو صاف کرنا' سائیکل چلانا اور تیراکی یہ تمام ورزش ہی کے زمرے میں آتے ہیں۔ 

لہذا متحرک رہنا ورزش کا لازمی جزو ہے۔ 

٢. اچھے اور زندگی سے بھرپور تعلقات پیدا کرنا

مثبت ذہنی و نفسیاتی صحت کے فروغ کے لیے اچھے تعلقات نہایت اہم ہیں۔ ہر کسی کو چاہے وہ جس بھی فطرت کا انسان ہو' ایک اچھے دوست یا رشتہ دار کی ضرورت ہوتی ہے جس سے وہ اپنی زندگی کے اہم معاملات کے بارے میں کھل کے بات چیت کر لے۔ ایسے دوست جو اخلاص اور اخلاق دونوں میں بہترین ہوں اور آپکے مشکل اوقات میں مدد کر سکیں زندگی کی تلخ حقیقتوں کو قدرے کم کر سکتے ہیں۔ لہذا اچھے دوست بنائیں اور سکھی رہیں۔ 

٣. ذہنی تناؤ اور پریشانی میں کمی لانے والی سرگرمیاں 

یہ ہر انسان کے لئے مختلف ہو سکتی ہیں مثلا" بعض لوگ اکیلے بیٹھ کر غوروخوص کر کے یا یوگا کر کے کافی اچھا محسوس کرتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی جابز کی مستقل مزاجی سے ایک بریک لے کر بہتر محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اور وہ عناصر جو ہمارے ذہنی دباؤ کا سبب بن رہے ہوتے ہیں ان سے دوری اختیار کرنا بھی ایک اچھا لائحہ عمل ہے۔ لہذا ہر انسان کو غور کرنا چاہیے کہ کیا چیز اس کیلئے کارآمد ہے اور اسے اپنانا چاہیے۔

٤. صحت مندانہ اور غذایئت سے بھرپور خوراک

ان ڈرنکس اور اشیائے خوردنی سے اجتناب جو مضر صحت ہیں ہماری ذہنی و نفسیاتی صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ الکوہل، کیفین، سگریٹ نوشی، تلی ہوئی اشیاء اور بہت ذیادہ میٹھا کھانے سے گریز اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بہترین ہے۔ 

اگر آپ جسمانی طور پر تندرست ہیں تب ہی ذہنی طور پر اچھا پرفارم کر پائیں گے۔

٥. نیند کا خاص خیال رکھنا

اچھی نیند، اچھی خوراک اور ورزش یہ تین چیزیں مل کر وہ جادوئی مرکب بناتی ہیں جو ہمارے جسم میں شدید قوت و توانائی کا احساس پیدا کرتا ہے۔ رات کو کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند ایک خوشگوار دن کے آغاز کیلئے اشد ضروری ہے۔ رات کو موبائل اور ٹی وی دیکھنے سے ہماری نیند بہت متاثر ہوتی ہے لہذا ہمیں رات کے وقت ان چیزوں سے دور رہنا چاہیے۔ 

٦.  بامقصد چیزوں میں حصہ لینا

دوسرے لوگوں کی زندگی کو بامقصد بنانے میں ان کی مدد کرنے سے نہ صرف ان کی بلکہ ہماری زندگی میں جو مثبت ذہنی کیفیت جنم لیتی وہ ناقابل بیان ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ لوگوں کو کچھ پڑھا کر، کوئی ہنر سکھا کر، کسی کھیل کی ٹریننگ دے کر، کسی یتیم خانے میں موجود یتیم بچوں کی دیکھ بھال کر کے، یا اللہ کی راہ میں نکل کر بے یار و مددگار لوگوں کا سہارا بن کر اس دنیا میں ہمیشہ رہنے والی مثبت تبدیلی پیدا کر سکتے جو آپ کیلئے مستقل اچھائی اور نیکی کا ذریعہ ہو گا اور اس سے حاصل ہونے والا سکون بھی بہت دیرپا۔ 

ہماری شفا فار یو کی ٹیم کو یہ جان کر بے حد خوشی محسوس ہوگی کہ ہم آپکی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے کیا مدد سکتے ہیں۔ سو دیر کس بات کی؟ آج ہی ہمارے ہونہار اور قابل اعتماد ڈاکٹرز سے رابطہ کریں۔ 

042-111-748-748

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.