ہارمونزکو ریگولیٹ کرنے کے 7 طریقے

ہارمونزکو ریگولیٹ کرنے کے 7 طریقے

 

ہارمونز کیمیائی میسنجر ہیں جو آپ کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، وہ آپ کی بھوک، وزن اور موڈ کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

عام طور پر، آپ کا جسم آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے مختلف عملوں کے لیے درکار ہر ہارمون کی درست مقدار پیدا کرتا ہے۔ تاہم، زیادہ دیر تک بیٹھنا اور جسمانی مشقت نہ کرنا  آپ کے ہارمونل توازن کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، بعض ہارمونز کی سطح عمر کے ساتھ کم ہوتی جاتی ہے، اور کچھ لوگ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ  کمی کا شکار ھوتے ہیں۔ غذائیت سے بھرپور غذا اور دیگر صحت مند طرز زندگی کی عادات آپ کی ہارمونل صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہیں 

پروٹین کھائیں

مچھلی انڈے اور سرخ گوشت جیسی غذا میں پروٹین شامل ہے جس کی مناسب مقدار کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ پروٹین نہ صرف ضروری امینو ایسڈ فراہم کرتا ہے جو آپ کا جسم خود نہیں بنا سکتا، بلکہ آپ کے جسم کو پروٹین سے حاصل ہونے والے ہارمونز پیدا کرنے کے لیے بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے جسے پیپٹائڈ ہارمون بھی کہا جاتا ہے۔ پروٹین کی مقدار ان ہارمونز کو متاثر کرتی ہے جو بھوک اور کھانے کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہیں، توانائی کی صورت  میں معلومات آپ کے دماغ تک پہنچاتے ہیں۔

باقاعدہ ورزش  کریں

جسمانی سرگرمی ہارمون کی صحت پر سخت اثر انداز ہوتی ہے۔  یہ آپ کے پٹھوں میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے۔ ورزش کا ایک بڑا فائدہ انسولین کی سطح کو برقرار رکھنا ہے۔

 ایروبکس ، چہل قدمی، اور ورزش کی دیگر اقسام آپ کے بیماری کے خطرے کو کم کرنے اور ہارمونز کی سطح کو برقراررکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

وزن برقرار رکھیں 

وزن میں اضافے کا براہ راست تعلق ہارمونل عدم توازن سے ہے جو انسولین کی حساسیت اور تولیدی صحت میں پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ موٹاپا کا تعلق انسولین کے خلاف مزاحمت کی نشوونما سے ہے، جب کہ اضافی وزن کم کرنا انسولین کے خلاف مزاحمت میں بہتری، ذیابیطس اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے سے جڑا ہوا ہے۔

اپنے معدے کی صحت کا خیال رکھیں

 آپ کی آنتوں میں 100 ٹریلین سے زیادہ دوستانہ بیکٹیریا ہوتے ہیں، جو متعدد میٹابولائٹس پیدا کرتے ہیں جو کہ ہارمون کی صحت کو مثبت اور منفی دونوں طرح سے متاثر کر سکتے ہیں۔ ایک صحت مند گٹ مائکروبیوم آپ کی بھوک کو منظم کرکے اور انسولین کے خلاف مزاحمت کو کم کرکے آپ کے ہارمونز پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔

اپنی شوگر  کی مقدار کو کم کریں

 اضافی چینی کی مقدار کو کم کرنا ہارمون کے افعال کو بہتر بنانے اور موٹاپے، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ،  غذا میں شامل میٹھے مشروبات شکر کا بنیادی ذریعہ ہیں۔

تناؤ کو کم کرنا 

 تناؤ آپ کے ہارمونز کو کئی طریقوں سے نقصان پہنچاتا ہے۔ ہارمون کورٹیسول کو اسٹریس ہارمون کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ یہ آپ کے جسم کو طویل مدتی تناؤ سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔ دائمی تناؤ کورٹیسول کی سطح کو بلند رہنے کا سبب بنتا ہے، جو بھوک کو تیز کرتا ہے ،آپ کے میٹھے اور زیادہ چکنائی والے کھانے کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔

بہتر نیند

 اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کی خوراک کتنی غذائیت سے بھرپور ہے یا آپ کی ورزش کا معمول کتنا ہی مطابقت رکھتا ہے، کافی آرام دہ نیند لینا بہترین صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ کم نیند کا تعلق انسولین، کورٹیسول سمیت کئی ہارمونز میں عدم توازن سے ہے۔ زیادہ سے زیادہ ہارمونزکا توازن برقرار رکھنے کے لیے، فی رات کم از کم 6-8 گھنٹے اعلیٰ معیار کی نیند کا ہدف بنائیں۔

مزید معلومات اور آن لائن مشاورت کے لیے برائے مہربانی www.shifa4u.com  پرجائیں۔

 

 

Recommended Packages

Sara Shoukat Ali

MS in molecular biology & currently working in Queen Mary College as a lecturer