سٹریس مینیجمنٹ: 5 ٹپس جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہئیں۔

سٹریس مینیجمنٹ: 5 ٹپس جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہئیں۔

Read in Englishا

کیسویں صدی کے تیز رفتار دور میں انسان اپنی زندگی کے بہت سے پہلووں کو نظرانداز کر کے ایسے مسائل میں مبتلا ہو چکا ہے کہ جن کے اثرات بہت پیچیدہ اور خطرناک ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کا انسان نسبتا ذیادہ پریشان اور سٹریس کا شکار ہے۔ 

سماجی یا پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بنا پر پیدا ہونے والی ذہنی اور جسمانی ٹینشن سٹریس کہلاتی ہے۔ اگر سٹریس کو دھیان سے دیکھا جائے تو ہر قسم کی سٹریس بری نہیں چونکہ بعض اوقات یہ انسان کو کام کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ تاہم کسی کام کی وجہ سے مسلسل تناو صحت کے سنگین مسائل کا باعث بنتا ہے جیسا کہ: 

۔ تیز بلڈ پریشر 

۔ امراض قلب 

۔ موٹاپا 

۔ ذیابیطس 

سٹریس مینیجمنٹ کے دوران انسان کی کامیابی کیلئے مکمل کوشش درکار ہوتی ہے۔ مندرجہ ذیل طریقوں سے سٹریس کو اچھے انداز سے مینیج کیا جا سکتا ہے: 

 

1۔ متحرک طرز زندگی:

روزانہ ورزش کے فوائد سے کوئی بھی منہ نہیں پھیر سکتا۔ ماہرین صحت کے مطابق روزانہ تیس منٹ کی ورزش ہر انسان کیلئے بے حد ضروری ہے۔ ایسی ورزش کا انتخاب کریں جسے آپ انجوئے کر سکیں۔ اگر آپ کو دوڑنا پسند ہے تو اسے اپنے معمول میں شامل کر لیں۔ اگر جم جانا آرام دہ محسوس کرتے ہیں تو اسے اپنا لیں۔  

کسی بھی ورزش کی روٹین کو اپنانے سے قبل ڈاکٹر سے مشاورت کریں تا کہ آپ کی صحت کے مطابق ڈاکٹر ورزش کی روٹین میں مناسب رد و بدل کر سکے۔ شفا فار یو پاکستان کے ہونہار فزیشن سے آن لائن رابطے کی سہولت مہیا کر رہا ہے جس میں آپ گھر بیٹھے اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ 

 

2۔ اپنی خوراک پر نظر رکھیں: 

اپنے کھانے پینے کی اشیا پر نظر رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ بہت سے افراد سٹریس کم کرنے کی خاطر کھانے پینے میں بے جا اضافہ کر دیتے ہیں جس سے ان کے وزن میں کافی اضافہ ہو سکتا ہے اور مزید مسائل پیدا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ 

مقدار کے ساتھ ساتھ خوراک کا انتخاب بھی اتنا ہی اہم ہے۔ تحقیق کے مطابق انسان کی خوراک اس کے موڈ، جذبات اور سٹریس کو براہ راست متاثر کرتی ہے۔ 

چند اشیاء جیسا کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، گوڈ کاربز، وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹس ہمارے جسم میں سیروٹونن کی مقدار کو بڑھا کر اینزائٹی والے ہارمون کارٹیسول میں کمی لے آتے ہیں۔ 

 

3۔ ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں جن سے آپکو خوشی ہوتی ہے۔ ایسے افراد جن کے مختلف اقسام کے مشغلے ہیں وہ لوگ سٹریس کو نسبتا ذیادہ اچھے سے مینیج کر سکتے ہیں۔ ایسے مشغلے انسان کو سٹریس سے باہر نکالنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اور مشغلوں کو بہت ذیادہ مشکل بھی نہیں ہونا چاہیئے بلکہ کچھ بھی ہلکا پھلکا جس سے انسان کو خوشی محسوس ہو۔

 

4۔ ریاضت: 

انسانی ذہن کو استعمال کر کے ریاضت کے ذریعے یا غور و فکر کے ذریعے سے بھی سٹریس کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ایسی سرگرمیوں میں مندرجہ ذیل اصول اپنانے چاہئیں: 

۔ اپنے اردگرد جائزہ لیں 

۔ اپنے آپ اور اپنے جذبات پر دھیان دیں 

۔ اپنی سوچوں پر فوکس کریں 

۔ یہ احساس پیدا کریں کہ یہ تمام اشیاء عارضی ہیں

 

5۔ اپنے آپ سے خوش رہیں: 

مشکل کے لمحات میں اپنے آپکو حوصلہ دینا انتہائی اہم ہے۔ اپنے منفی جذبات کو ختم کرنے کیلئے خود کو سمجھایا جائے۔ 

اپنے آپکو یہ یاد دہانی کرواتے رہیں کہ زندگی میں ہمیشہ چیزیں پلین کے مطابق نہیں ہوتیں اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں خوش رہا کریں۔ 

سٹریس سے متعلقہ بیماریوں اور ان کی تشخیص کیلئے شفا فار یو کے ڈاکٹرز سے رابطہ کریں۔ یہ پلیٹ فارم بہت سے ڈاکٹرز سے آن لائن مشاورت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے تو آج ہی ٹائم لیں اور اپنے مسائل کے حل کی طرف گامزن ہوں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.